سال کے بہترین وائلڈلائف فوٹوگرافر
-
1/5
بھائیوں کا پیار (اول انعام) ڈیوڈ لائیڈ، نیوزی لینڈ، برطانیہ۔ اپنی نشست سنبھالنے سے پہلے یہ دو بالغ شیر، جو غالبا آپس میں بھائی ہیں، 30 سیکنڈ تک ہمکلام رہے اور باہم چہرے رگڑتے رہے۔ زیادہ تر لوگوں کو حیوانی شعور کا ایسا مظاہرہ دیکھنے کا موقع میسر نہیں آتا۔ یہ اعزاز ڈیوڈ کے حصے میں آیا۔ تصویر: ڈیوڈ لائڈ/ نیچرل ہسٹری میوزیم -
2/5
لومڑ ملے لومڑ سے (نہایت مقبول) میتھیو ماران، برطانیہ۔ میتھیو کو شمالی لندن میں اپنے گھر کے قریب لومڑوں کی تصویریں لیتے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے۔ سٹریٹ آرٹ کے اس فن پارے پر نظر پڑنے کے بعد سے وہ یہ تصویر بنانے کا خواب دیکھتے رہے ہیں۔ کئی ناکام کوششوں اور لاتعداد گھنٹوں کے بعد ان کی استقامت رنگ لے ہی ائی۔ تصویر: میتھیوماران/ نیچرل ہسٹری میوزیم -
3/5
تین بادشاہ (نہایت مقبول) وم فان ڈن ہیفر، جنوبی افریقہ۔ وم کا ان شاہ پینگوینز سے جزائر فاکلینڈ کے ایک ساحلی علاقے میں اس وقت آمنا سامنا ہوا جب سورج طلوع ہو رہا تھا۔ یہ تصویر شاہ پینگوینزکے جنسی ملاپ سے متعلق مخصوص رویے کا نہایت دلچسپ مظاہرہ ہے دونوں نر مسلسل مادہ کے گرد گھوم رہے تھے اور اپنے بازووں کو استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کو پیش قدمی سے روک رہے تھے۔ تصویر: وم فان ڈن ہیفر/ نیچرل ہسٹری میوزیم -
4/5
ایک کھلونا، تین کتے (نہایت مقبول) بنس میٹ، ہنگری۔ بالغ افریقی جنگلی کتے تو بے رحم قاتل ہوتے ہیں لیکن ان کے بچے انتہائی پیارے ہوتے ہیں اور سارا دن کھیلتے رہتے ہیں۔ بنس نے ان بھائیوں کی یہ تصویر جنوبی افریقہ میں ایمکوزی کے مقام پر بنائی۔ سبھی امپالا کی ٹانگ سے کھیلنا چاہتے تھے اور اسے تین مختلف سمتوں میں گھسیٹ کر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تصویر: بنس میٹ/ نیچرل ہسٹری میوزیم -
5/5
قطبی ریچھ مصیبت میں (نہایت مقبول) جسٹن ہوفمین، امریکہ۔ جسٹن کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے قطبی علاقے میں ایک خالی شکاری کیمپ میں بھوک سے بےحال اس قطبی ریچھ کو آہستگی اور دشواری سے کھڑے ہوتے دیکھنا ان کے لیے اتنا تکلیف دہ تھا کہ انہوں نے اس کا درد اپنے سارے بدن میں محسوس کیا۔ برف بہت کم تھی اور اس کی تہہ سکڑ رہی تھی۔ ایسے میں ریچھ اپنی خوراک تلاش کرنے سے قاصر تھا۔ تصویر: جسٹن ہوفمین/ نیچرل ہسٹری میوزیم
