کیا ’چمکیلی‘ سے واقعی مردوں کی ’دل آزاری‘ ہوئی؟

ایسے کسی بھی پہلو کو ڈھونڈنے اور اس پر بات کرنے کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کی ٹیم بیٹھی، گفتگو کی، فیصلہ کیا ہوا، آپ بھی دیکھیں۔

ابرار الحق نے جب بھی گایا کمال گایا، کوئی بھی چیز جب شہرت حاصل کرتی ہے تو اسے متنازع ہونے میں بھی عموماً دیر نہیں لگتی۔

ابرار الحق کا جو گانا بھی سپر ہٹ ہوا اس کے ساتھ کوئی نہ کوئی تنازع ضرور جڑا رہا۔ ’بلو‘ ہو،’ نی پروین ‘ہو، ’نچ پنجابن‘ ہو یا ابھی چند روز پہلے ریلیز ہونے والا گانا’ چمکیلی‘ ہو، ابرار کا  ہر گانا کسی نہ کسی حوالے سے لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنتا رہا ہے اور بعض اوقات تو انہیں کو گانے پر عدالت میں پیشیاں بھی پڑ گئیں۔

اس کیس میں بھی ابرار الحق اور پیمرا کو عدالت کی طرف سے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

اس بار بھی ایک وکیل صاحب نے ابرار الحق کے خلاف لاہور کی سول کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کے اس گانے میں مردوں کی تضحیک کا پہلو موجود ہے اور یہ پہلو بارہا نوٹ کیا جا سکتا ہے۔

ایسے کسی بھی پہلو کو ڈھونڈنے اور اس پر بات کرنے کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کی ٹیم بیٹھی، گفتگو کی، فیصلہ کیا ہوا، آپ بھی دیکھیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی