لائن آف کنٹرول: تین پاکستانی فوجی ہلاک

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی حکام کے مطابق راولاکوٹ میں کنٹرول لائن کے رکھ چکری سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ کے واقعے میں پاکستان فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

لائن آف کنٹرول کی بھارتی جانب سری نگر کے قریب ہیلو گاوں میں ایک مشتبہ کشمیری شدت پسند نوجوان عاقب احمد کمار کا نماز جنازہ سوموار کو منعقد ہوا۔ تصویر۔اے پی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی حکام کے مطابق راولاکوٹ میں کنٹرول لائن کے رکھ چکری سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ کے واقعے میں پاکستان فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں جھنگ سے تعلق رکھنے والے صوبیدار محمد ریاض، نوشیرو فیروز کے لانس حوالدار عزیز اللہ اور ایبٹ آباد کے سپاہی شاہد منصب شامل ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فائرنگ سے ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے۔ بیان کے مطابق پاکستانی فوج نے بھارتی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا جس میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ دن سے رات گے تک بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر اور گوئی سیکٹر میں فائرنگ سے اب تک ایک بزرگ شہری ہلاک جبکہ دو خواتین اور تین بچوں سمیت پانچ عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پلوامہ کے خودکش حملے کے بعد سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی بدستور قائم ہے۔ حکام کہ مطابق لائن آف کنٹرول پر حالیہ دنوں میں تناو بڑھا ہے جس کی وجہ سے ناصرف مقامی آبادی کو نقل مقکانی کرنی پڑی بلکہ فوج کو بھی جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے شمار کے مطابق پچھلے سال بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ 871 سے زائد مرتبہ سیزفائر کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں 39 شہریوں کی ہلاکت ہوئی اور 144 زخمی ہوئے. تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 2018 میں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ 70 سے زائد مرتبہ سیزفائر کی خلاف ورزی کی ہے۔

پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے کہ بھارت کو دو پڑوسی ملکوں کے درمیان 2003 کی جنگ بندی کے معاہدے کا احترام کرنا چاہیے اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر امن برقرار رکھنا چاہئے۔ پاکستان نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے بھارت اور پاکستان (UNMOGIP) کو اپنا لازمی کردار ادا کرنے کی اجازت دینی چاہیۓ۔

دوسری جانب لائن آف کنٹرول کی بھارتی جانب سری نگر کے قریب ہیلو گاوں میں کل مشتبہ کشمیری شدت پسند نوجوان عاقب احمد کمار کا نماز جنازہ سوموار کو منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ایک جھڑپ میں چار مشتبہ شدی پسند مارے گئے تھے۔

 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان