پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی منگل کو مون سون کی ایک اور بارش سے شدید متاثر ہوا ہے اور یہاں معمولات زندگی 'پانی میں بہہ' گئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اب تک اگست کے دوران 345 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے، جس نے اگست 1984 میں 298 ملی میٹر کا 36 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
منگل کو شدید بارش سے بڑی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو مدد کے لیے آنا پڑا۔ کراچی میں بارش سے پیش آنے والی صورتحال کو صابر نذر اپنے خاکے میں کچھ یوں پیش کرتے ہیں۔