پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتے کو نیوزی لینڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران افغان تماشائیوں کے پاکستانی کھلاڑیوں پر مبینہ زبانی حملوں کی مذمت کی ہے۔
پی سی بی نے میچ کے بعد جاری بیان میں کہا: ’آج کے میچ کے دوران غیر ملکی تماشائیوں نے میدان میں موجود (پاکستانی) کرکٹرز پر نامناسب الفاظ کسے۔‘
بیان کے مطابق خوشدل شاہ اس وقت مداخلت کے لیے آگے بڑھے جب سٹیڈیم سے پاکستان مخالف نعرے بلند کیے گئے۔
پی سی بی کے مطابق افغان تماشائیوں نے پشتو زبان میں مزید نامناسب زبان استعمال کر کے صورت حال کو مزید کشیدہ کر دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بورڈ نے بتایا کہ سٹیڈیم حکام نے مداخلت کرتے ہوئے ’دو خلل ڈالنے والے تماشائیوں‘ کو باہر نکال دیا۔
نیوزی لینڈ نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی، جب کہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو 1-4 سے شکست ہوئی۔
تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی اننگز کے دوران اوپننگ بلے باز امام الحق ایک نیوزی لینڈ فیلڈر کے غلطی سے لگنے والے تھرو سے چہرے پر معمولی چوٹ لگنے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔
پی سی بی کے مطابق امام الحق کو فوری طور پر ٹورانگا ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا سی ٹی سکین کیا گیا، جس کی رپورٹ نارمل آئی۔
انہیں معمولی کنکشن کی تشخیص ہوئی، تاہم وہ ٹیم کے ساتھ وطن واپسی کے لیے فٹ قرار دیے گئے ہیں۔