3/6
’کتنے آدمی تھے!‘ (2020-10-17)
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جمعے کو گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف پاور شو کیا اور حکومت اور ریاستی اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک طرف اپوزیشن کی جانب سے اسے ایک کامیاب جلسہ قرار دیتے ہوئے لاکھوں شرکا کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا، وہیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے حزب اختلاف کے ’پہلے شو‘ کو ’فلاپ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنڈال میں خالی کرسیاں موجود تھیں۔
واضح رہے کہ شبلی فراز نے اپوزیشن کوگوجرانوالہ کا سٹیڈیم بھرنے کے حوالے سے چیلنج کیا تھا، جسے قبول کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر پرویز رشید نے کہا تھا کہ ’اگر سٹیڈیم بھرا ہوا نظر آیا تو شبلی فراز کتنی دیر میں استعفیٰ دیں گے۔‘
اس صورت حال کو صابر نذر نے کارٹون کی صورت میں بیان کیا ہے۔