بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے نتیجے میں کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی کے معاملے پر آئے دن پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے مختلف بیانات میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔
ان تمام کوششوں کو صابر نذر نے ایک ایسے انجن سے تشبیہ دی ہے جو اکیلا ایک کٹی ہوئی پٹڑی پر براجمان ہے اور جس کے نہ آگے جانے کا کوئی راستہ ہے اور نہ ہی وہ پیچھے جا سکتا ہے۔