پاکستان تحریک انصاف کی حکومت حالیہ کچھ عرصے سے مختلف سکینڈلز سامنے آنے سے پریشان دکھائی دے رہی ہے۔
ان میں تازہ سکینڈل تو راولپنڈی رنگ روڈ کا ہے جس کی انکوائری جاری ہے اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز زلفی بخاری پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ شوگر سکینڈل بھی تو ہے جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد انکوائری رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ’ناراض‘ رہنما جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر کی مرتب کردہ رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
راولپنڈی رنگ روڈ، شوگر اور پائلٹس کے جعلی لائنسز سکینڈلز سمیت کئی دیگر پر معروف کارٹونسٹ صابر نذر کی نظر۔