سوشل میڈیا پر ’مرزا کلاؤڈی‘ کے چرچے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نیا لقب، جو انہیں بالا کوٹ حملے سے متعلق ایک بیان کے بعد صارفین کی جانب سے ’خصوصی طور پر‘ عطا کیا گیا ہے۔
اگر کسی کو اس لقب کا پس منظر نہیں معلوم تو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ’نیوز نیشن‘ نامی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ایک ایسا بیان داغ ڈالا، جسے انسانی عقل شاید تسلیم کرنے سے قاصر نظر آتی ہے۔
نریندر مودی نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ رواں برس 27 فروری کو پاکستان کے شہر بالا کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے حملے سے قبل انہوں نے موسم کی خرابی اور آسمان پر چھائے بادلوں کو دیکھ کر کہا تھا کہ بادلوں کی موجودگی کی وجہ سے پاکستانی ریڈار بھارتی طیاروں کو نہیں دیکھ پائیں گے، لہذا ہمیں حملہ کردینا چاہیے۔
Modi's words are truly shameful. Most importantly, because they insult our Air Force as being ignorant and unprofessional. The fact that he is talking about all this is itself anti-national; no patriot would do this. pic.twitter.com/jxfGmdmlx7
— Sitaram Yechury (@SitaramYechury) May 11, 2019
اب بھارتی وزیراعظم نے یہ بیان سنجیدگی سے دیا یا وہ کچھ اور کہنا چاہ رہے تھے لیکن جیسے ہی یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر شیئر ہوا، لوگوں نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور طرح طرح کی مزاحیہ تصاویر، میمز اور تبصروں کا طوفان آگیا اور صرف یہی نہیں ’انٹائر کلاؤڈ کور‘ کا ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔
نعمان بن یونس نامی ایک صارف نے ایک میم شیئر کی، جس میں مودی جی جہاز میں بیٹھے بھارتی فضائیہ کے ایک اہلکار سے کہہ رہے ہیں: ’سنو، بائی روڈ چلتے ہیں، ان (پاکستانیوں) کے ریڈار کو لگے گا کہ بس آرہی ہے۔‘
#IndianElections2019 #IndianArmy #India #IPL2019Final #MumbaiIndians #CSK #cricket #CSKvsMI #Modi #BJP_भगाओ_देश_बचाओ #CongressMuktBharat #rahulgetsdumped #Gandhi #Delhi #DelhiVotes #MumbaiIndians #LiamPlunkett #Dhoni #Watson pic.twitter.com/TpefdjKPGU
— Nouman Bin Younas (@NoumanBinYounas) May 12, 2019
انکتھ مینون نامی ایک صارف نے اپنے خیالات کا جذبات کچھ یوں کیا۔
Modi hai toh mumkin hai #modi #airstrike pic.twitter.com/AqYKXADuVD
— Ankith Menon (@ankith_menon) May 13, 2019
ایک صارف نے مودی کے بیان کے پس منظر میں مرزا غالب کے شعر کی کچھ یوں پیروڈی کی۔
صرف یہی نہیں مودی کے ’ریڈار بیان‘ کے بعد چاند پر لینڈنگ سے متعلق ان کے خیالات پر مبنی میم بھی وجود میں آگئی، ملاحظہ کیجیے۔
#WhatsApp #modi pic.twitter.com/Gg9mIvzIcG
— Ruchi Gupta (@guptar) May 12, 2019
حیدرآباد انڈیا میں لوک سبھا کے رکن اسمبلی اسدالدین اویسی نے نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’سر آپ تو غضب کے ایکسپرٹ ہیں، آپ سے درخواست ہے کہ اپنے نام کے آگے سے لفظ چوکیدار ہٹا دیں اور ایئر چیف مارشل لگا دیں۔‘
Sir Sir @PMOIndia aapto ghazab ke Expert hain ,sir request hai CHOWKIDAR remove kardijiye aur Air Chief Marshal & Pradhan ......Kya tonic peeta hain aapke Batwa mein har department Ka FORMULA hai except Jobs,Economy,Industrial Growth,Agrarian problems (keep it up Mitro) https://t.co/wl561Jp1nI
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) May 11, 2019
کچھ لوگوں نے مودی کو اس طرح سے تنقید کا نشانہ بنایا۔
#modi #EntireCloudCover #cloudcoverradar #LokSabhaElections2019 https://t.co/6FuSqEDB2t pic.twitter.com/bz8SzYp1Aa
— Cartoonist Nituparna Rajbongshi (@NituparnaRaj) May 13, 2019
سوشل میڈیا صارفین نے مزید کون کون سی میمز ایجاد کیں، یہاں دیکھیے۔