بھارت کے عام انتخابات میں ایک امیدوار ایسے بھی ہیں جو زندگی بھر وزیرِاعظم نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی کے کارکن رہے لیکن اب آزاد امیدوار کی حیثیت سے بی جے پی ہی کے خلاف میدان میں ہیں۔ وہ وزیرِاعظم مودی کے ساتھ اس قدر مشابہت رکھتے ہیں کہ حکومت کی پالیسیوں سے ناخوش لوگ ان سے ہی شکایت کرکے دل کا بوجھ ہلکا کر لیتے ہیں کیونکہ اصلی وزیرِاعظم تک عام لوگوں کی رسائی نہیں ہوتی۔ ابھی نندن خود کو اصلی اور وزیرِاعظم مودی کو اپنے مشابہہ قرار دیتے ہیں۔