وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو اسلام آباد میں بلوچستان کی این 25 شاہراہ کو دو رویہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ خونی ٹریک کو ہائی وے میں بدل رہے ہیں۔‘
وزیر اعظم جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام صوبوں کی مساوی ترقی یقینی بنانے کے لیے بلوچستان کے مختص فنڈز میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک کے تمام صوبوں کی یکساں ترقی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان میں این25 شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کی ترقی کے لیے ہمارے عزم کا عکاس ہے کیونکہ اس منصوبے کے لیے قومی خزانے سے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی ٹیم نے گذشتہ ایک سال کے دوران نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں بین الاقوامی ادارے فچ کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری بھی شامل ہے۔
اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس 35 دن کے اندر گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔