سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جمعرات کو تہران میں ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران شہزادہ خالد نے شاہ سلمان کا ایک خط پیش کیا اور مملکت کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہزادہ خالد نے ایکس پر لکھا کہ ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ خالد نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس سے متعلقہ کوششوں پر بات چیت ہوئی۔
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جمعرات کے روز ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ دورہ سرکاری نوعیت کا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس دورے کے دوران، شہزادہ خالد دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے امور پر بات چیت کے لیے کئی اہم ملاقاتیں کریں گے۔
یہ دورہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی سفارتی روابط کی کڑی ہے۔