وہ ملک جہاں انٹرنیٹ کنیکشن کے لیے قرآن پر حلف اٹھانا شرط ہے

وہ ملک جو اپنی آبادی اصل سے دو گنا دکھاتا ہے اور جس کا دعویٰ ہے کہ وہاں کرونا کا کوئی مریض نہیں۔

ترکمانستان کے صدر قربان قلی محمدوف اپنے جابرانہ فیصلوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے، جہاں کے شہریوں کو قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم اٹھانا ہوگی کہ وہ ممنوع ویب سائٹیں نہیں کھولیں گے، تبھی انہیں گھر کے لیے انٹرنیٹ کنکشن دیا جائے گا۔

اس بات کا انکشاف برطانوی اخبار ’دا ٹائمز‘ نے کیا ہے۔ اخبار کے مطابق ترکمانستان میں ایک چوتھائی گھروں میں انٹرنیٹ موجود ہے، لیکن بہت سی ویب سائٹوں پر حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے، جن میں فیس بک، یو ٹیوب اور ٹوئٹر جیسی مقبول ویب سائٹیں شامل ہیں۔

تاہم بہت سے شہری ان ویب سائٹوں پر عائد سرکاری پابندیوں سے بچنے کے لیے وی پی این استعمال کرتے ہیں۔

ترکمانستان کے ایک باشندے نے امریکہ میں قائم ریڈیو آزاتلیک کو بتایا: ’پچھلے سال میں نے گھر پر انٹرنیٹ لگوانے کے لیے درخواست دی تھی۔ میری باری ڈیڑھ سال کے بعد آئی۔ مجھے بہت سے کاغذوں پر دستخط کرنا پڑے۔ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ میں قرآن پر قسم اٹھاؤں کہ میں وی پی این استعمال نہیں کروں گا، لیکن وی پی این کے بغیر کوئی ویب سائٹ نہیں کھلتی۔ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کروں۔‘

 ترکمانستان کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں انٹرنیٹ پر شدید پابندیاں عائد ہیں۔ آزادی صحافت پر کام کرنے والا ادارہ رپورٹرز سانز فرنٹیئرز ترکمانستانی میڈیا کو شمالی کوریا کے بعد دنیا میں سب سے پابند میڈیا قرار دیتا ہے۔ کمپیری ٹیک ڈاٹ کام نامی ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق چین، ایران اور شمالی کوریا کے علاوہ ترکمانستان دنیا کے ان چار ملکوں میں شامل ہے جہاں معروف سوشل میڈیا پر مکمل پابندی ہے۔

ترکمانستان اپنے لوگوں سے کیا چھپانا چاہتا ہے؟

ریڈیو فری یورپ کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکمانستان کو آبادی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک کی آبادی 60 لاکھ سے زائد ہے مگر تین حکام نے آر ایف ای کو بتایا کہ ملک کی اصل آبادی 28 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

ان حکام کے بقول آبادی میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں، جب کہ وہاں بچوں کے پیدا ہونے کی شرح گر رہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے 29 جون کو ایک تقریر میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کا ملک کرونا سے پاک ہے، تاہم اس کے آٹھ دن کے بعد ترکمانستان دنیا کا واحد ملک بن گیا جس نے تمام بالغ آبادی کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔ صدر محمدوف 2017 میں 97 فیصد سے زیادہ ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے تھے۔

عالمی ادارۂ صحت بھی ترکمانستان پر تنقید کر چکا ہے کہ وہ کرونا کے مریضوں کے بارے میں معلومات نہیں دے رہا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا