بین الااقوامی ادارے ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ لبنان کے شمالی شہر آکار میں ہونے والے دھماکے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریڈ کراس کے مطابق یہ دھماکہ ایندھن سے بھرے ٹرک کے پھٹنے کے باعث ہوا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دھماکے کے مقام پر لگی ہوئی آگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
تاحال دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
لبنانی ریڈ کراس کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’ہماری ٹیم نے ٹینکر دھماکے میں ہلاک ہونے والے 20 اور زخمی ہونے والے سات افراد کو آکار کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔‘
ورلڈ بینک کے مطابق لبنان کو اس وقت 1850 کی دہائی کے بعد کے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے اور ملک میں کئی مہینوں سے ایندھن کی قلت پائی جاتی ہے۔
ہفتے کو لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے ہزاروں لیٹر گیسولین اور ڈیزل کو ضبط کر لیا ہے جو تقسیم کاروں کی جانب سے ملک بھر کے پمپس میں ذخیرہ کیا جا رہا تھا۔