کابل: افغان وزیر خارجہ کی سعودی سفیر سے ملاقات، حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست

سعودی عرب کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فيصل بن طلق البقمي اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغانستان میں سعودی عرب کے سفیر فيصل بن طلق البقمي کی وزیر خارجہ امیر خان متقی سے 12 جنوری 2025 کو ملاقات ہوئی (سعودی سفارت خانہ/ کابل)

سعودی عرب کے سفیر فيصل بن طلق البقمي کی اتوار کو کابل میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس ملاقات کے بارے میں افغانستان میں موجود سعودی سفارت خانے کی جانب سے ایکس پر مختصر بیان جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی عرب کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فيصل بن طلق البقمي اور افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب افغان وزارت خارجہ امور کے نائب ترجمان حافظ ضیا احمد نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں سعودی سفیر اور افغان وزیر خارجہ تعاون کو بڑھانے کے موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب ترجمان حافظ ضیا احمد کا مزید کہنا تھا کہ ’افغان وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ سعودی حکومت افغان عازمین حج و عمرہ کے لیے کوٹے میں اضافے اور سعودی عرب میں مقیم افغان شہریوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی میں تعاون پر غور کرے گی۔‘

افغان وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وزیر خارجہ متقی نے دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا