تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آسٹریلیا نے پاکستان کوشکست دے کر اپنے نام کر لی ہے۔
جمعے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 351 کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز آسٹریلوی بولرز کے آگے بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 235 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
امام الحق نے 70 اور بابر اعظم نے 55 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
سیریز کے دوران پاکستان کی ڈیڈ پچ کا بہت تذکرہ رہا، اس صورتحال پر ظہور کی نظر۔