عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ سابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر قانون سازی کی۔
فوجی عدالت
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا آرمی ایکٹ اور قوانین میں فیئرٹرائل کا مکمل پروسیجر فراہم کیا گیا ہے۔