پاکستان دفتر خارجہ

غزہ کے شہریوں کو بےگھر کرنے کی ٹرمپ کی تجویز ’پریشان کن‘: پاکستان

پاکستانی دفتر خارجہ نے غزہ کے شہریوں کو بے گھر کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ تجویز کو ’انتہائی پریشان کن‘ اور ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے جمعرات کو کہا ہے کہ فلسطینی سر زمین صرف فلسطین کے عوام کی ہے۔