دفتر خارجہ کے مطابق ’افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ، سفیر محمد صادق خان، 21 سے 23 مارچ 2025 تک افغانستان کے سرکاری دورے پر ہیں تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی جا سکے۔‘
دفتر خارجہ
پاکستان نے نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس اور دیگر تین تجارتی اداروں پر امریکی پابندیوں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ’ایسی پالیسیاں نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی سٹریٹجک استحکام کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔‘