شہباز شریف ایس سی او اجلاس کی صدارت اور مختلف وفود سے ملاقات کریں گے: دفتر خارجہ

ہفتے کو جاری ہونے والے دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ سی ایچ جی کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف 12 اکتوبر 2024 کو ایس سی او اجلاس سے قبل جناح کنوینشن سنٹر اسلام آباد میں انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں (دفتر خارجہ پاکستان)

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے 23 ویں اجلاس کی 15 سے 16 اکتوبر اسلام آباد میں میزبانی کرے گا۔

ہفتے کو جاری ہونے والے دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ سی ایچ جی کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے۔

ایران کے نائب صدر اول اور انڈیا کے وزیر خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مبصر ملک منگولیا  کے وزیر اعظم اور ترکمانستان کے وزرا اور وزرائے خارجہ کابینہ کے نائب چیئرمین مہمان خصوصی کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم اجلاس کے موقع پر مختلف وفود کے سربراہوں کے ساتھ اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

سی ایچ جی کے اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات، سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

 تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اہم تنظیمی فیصلے کیے جائیں گے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان