بھارتی پولیس کے افسر نے ہفتے کو کہا ہے کہ ریاست گجرات کی ایک بندرگاہ سے 90 کلوگرام ہیروئن قبضے میں لے لی گئی ہے جس کی مالیت پانچ کروڑ 80 ڈالر ہے۔ یہ دو ہفتے میں ہیروئن پکڑے جانے کا تیسرا واقعہ ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کو پکڑے جانے والی ہیروئن ایک کنٹینر سے قبضے میں لی گئی جو ایسے وقت پیپاواو کی بندرگارہ پر پہنچا جب بھارت ایران اور افغانستان سے منشیات کی سملنگ روکنے کے لیے مغربی سرحد پر نگرانی میں اضافہ کر چکا ہے۔
گجرات کے ایک پولیس افسر نے روئٹرز کو بتایا: ’کنٹینر سوتی دھاگے سے بھرا ہوا تھا لیکن معائنے پر معلوم ہوا دھاگہ خشک کر کے اسے گانٹھوں میں تبدیل کرنے سے پہلے ایک قسم کی ہیروئن میں بھگویا گیا تھا۔‘
وفاقی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھاگے سے لگی ہیروئن کو الگ کرنے کی ضرورت تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سے پہلے بھارتی پولیس نے اس ہفتے میں ایک سمندری آپریشن میں تین کروڑ 70 لاکھ ڈالر ملایت کی 56 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لی اور نو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
اس کے علاوہ حکام نے اس ماہ گجرات کی کاندلہ پورٹ سے 205.6 کلو گرام ہیروئن پکڑ لی تھی جس کی مالیت 18.8 کروڑ ڈالر ہے۔