مزدور کی بیٹی فٹ بال چیمپیئن بن گئی

پندرہ سالہ اریبہ عبدل عزیز دس سال کی عمر سے فٹ بال کھیلنے کا شوق رکھتی ہیں اور نہ صرف نیشنل بلکہ انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹس میں بھی پاکستان کا نام روشن کرچکی ہیں۔

پندرہ سالہ اریبہ عبدل عزیز نسیم حمید سپورٹس اکیڈمی میں فٹ بال کی ٹریننگ لیتی ہیں اور انہیں فٹ بال سے اس قدر محبت ہے کہ جس دن وہ فٹ بال نہ کھیلیں انہیں رات بھر نیند نہیں آتی۔

اریبہ دس سال کی عمر سے فٹ بال کھیلنے کا شوق رکھتی ہیں اور نہ صرف نیشنل بلکہ انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹس میں بھی پاکستان کا نام روشن کرچکی ہیں۔

اریبہ عبدالعزیز اب تک تین نیشنل فٹبال ٹورنامنٹس میں کپتانی کر چکی ہیں۔ چین میں 2018 میں ہونے والے گوتھیا کپ ٹورنامنٹ میں بطور کپتان انڈر سکسٹین ویمنز فٹ بال ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے اریبہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد پہلے سبزی کی ریڑھی لگاتے تھے اور اب وہ مختلف زیرِ تعمیر عمارتوں میں بطور مزدور کام کرتے ہیں۔

گھر کے حالات کی وجہ سے اریبہ کے لیے فٹ بال کی کٹ خریدنا اور ٹریننگ حاصل کرنا مشکل تھا۔

2012 میں اریبہ نے نسیم حمید سپورٹس اکیڈمی میں داخلہ لیا جہاں سے وہ آج بھی بلا معاوضہ فٹ بال کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ابھرتے ستارے