’تم مرو گے‘ جاپان کارٹون سٹوڈیو پر حملے میں 30 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے ’تم مرو گے‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے ’کیوٹو اینمیشن کمپنی‘ کے تین منزلہ سٹوڈیو میں گھس کر آتشیں حملہ کیا جہاں 70 افراد موجود تھے۔

کیوٹو سٹوڈیو میں لگی آگ کا منظر اور ان کی مشہور زمانہ اینی میشن سیریزکے کردار کیون اور ہاروہی (سوشل میڈیا)

جاپان میں حکام نے ایک کارٹون سٹوڈیو میں حملے میں 30 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے ’کیوٹو اینمیشن کمپنی‘ کے تین منزلہ سٹوڈیو میں گھس کر آتشیں حملہ کیا جہاں 70 افراد موجود تھے۔

’تم مرو گے‘: حملے سے پہلے مشتبہ شخص اونچی آواز میں چِلا رہا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ بعد میں اس شخص نے سٹوڈیو کی عمارت پر نامعلوم مائع آتش گیر مواد کا چھڑکاؤ کر کے اسے آگ لگا دی۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ دس مزید افراد کی ہلاکت کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس واقعے میں زندہ بچ جانے والے درجنوں افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس میں 41 سالہ مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے۔

2001 کے بعد اس حملے کو جاپان میں قتلِ عام کا بدترین واقعہ تصور کیا جا رہا ہے۔

جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس آگ کو لفظوں میں بیان کرنا ہولناک ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)


سینٹائی فلم ورکس کی جانب سے شروع کی گئی آن لائن مہم میں متاثرین کے لیے اب تک ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ امدادی رقم جمع کر لی گئی ہے۔

جاپان کے قومی ٹیلی ویژن این ایچ کے پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں جلی ہوئی عمارت سے سرمئی دھوئیں کے بگولوں کو نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق علاقے کے رہائشیوں نے سٹوڈیو کی عمارت سے دھواں نکلنے سے پہلے دھماکے جیسی آواز سنی تھی۔

قریبی علاقے میں رہنے والی 59 سالہ خاتون نے جاپانی خبررساں ادارے ’کیوڈو‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: ’میں نے ایک شخص کو زمین پر لیٹے دیکھا۔ اس کے بال جھلسے ہوئے تھے،  وہاں پر خون آلود پاؤں کے نشانات تھے۔‘

ریسکیو حکام نے متاثرہ سٹوڈیو کی عمارت کے باہر عارضی خیمہ لگایا ہے جس میں معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ نے حکام کے مطابق آتشیں حملے کے وقت عمارت میں 70 سے زیادہ افراد موجود تھے جن میں سے اکثر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

کئی گھنٹوں کی جد و جہد کے بعد آگ کو بجھا دیا گیا ہے تاہم اہلکار اندر پھنسے افراد کی تلاش کا کام کر رہے ہیں۔

کیوٹو اینمیشن کمپنی، جیسے’کیواینی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی بنیاد 1981 میں رکھی گئی تھی۔ اس کی تخلیقات میں لکی سٹار، کے آن اور ہاروہی سوزومیا جیسے معروف اینیمیٹڈ شو شامل ہیں۔

    

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا