ٹوئٹر کی غلطی: ناروے میں چند گھنٹوں کے لیے ’نائجیریا کی حکومت‘

ناروے کے اعلیٰ سفارت کاروں نے ٹوئٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے سینیئر سیاستدانوں اور اداروں کو افریقی ملک کے طور پر پیش کرنا بند کرے۔

جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر کو باگ دوڑ سنبھالی ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کچھ نئے تجربات کیے جا رہے ہیں (اے ایف پی)

کیا ناروے نائجیریا کا حصہ بن گیا؟ نہیں بالکل بھی نہیں۔

دراصل یہ سوال اس وقت پیدا ہوا جب مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر نے شمالی یورپ کے ملک ناروے اور افریقی ملک نائجیریا کو ایک ملک کے طور پر پیش کر دیا۔

ناروے کے اعلیٰ سفارت کاروں نے منگل کو ٹوئٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے سینیئر سیاستدانوں اور اداروں کو افریقی ملک کے طور پر پیش کرنا بند کرے۔

ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر سٹور، وزیر خارجہ اینیکن ہیٹ فیلڈ اور ان کی وزارت کے ویریفائیڈ ٹوئٹر ہینڈلز کئی گھنٹوں تک نائجیریا کے سرکاری عہدیداروں یا اداروں کے طور پر پیش کیے گئے۔

سکینڈینیوین ملک کی وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں آنکھ مارتے ایموجی کے ساتھ لکھا: ’ڈیئر ٹوئٹر سپورٹ! ہمارے نائیجیریا کے ساتھ بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں اور ہم دونوں ممالک کے ناموں کے ملتے جلتے حروف تہجی سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن اگر آپ ہمیں ناروے ہی سے لیبل کریں تو ہمیں اچھا لگے گا۔‘

ناروے کی وزارت خارجہ کے مطالبے کے تقریباً چار گھنٹے بعد ٹوئٹر نے ’غلطی‘ کو درست کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر کو باگ ڈور سنبھالی ہے، اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کچھ نئے تجربات کیے جا رہے ہیں۔

ان تجربات کے باعث ٹوئٹر کئی بار یہ واضح کر چکا ہے کہ اس کے پلیٹ فارم پر ’تکنیکی غلطیاں‘ ہو سکتی ہیں، کیونکہ بہت سی چیزیں ابھی تجرباتی مراحل سے گزر رہی ہیں۔

ان تجربات میں بلیوٹ، گولڈن ٹک اور آفیشل کے لیبل شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل