برٹش پاکستانیوں کا برطانوی سیاست میں کیا کردار ہوسکتا ہے؟

میئر لیوشیم توصیف انور کا کہنا تھا کہ سیمینار برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مسائل کو اجاگر کرنے میں بہت کامیاب رہا ہے۔

لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف کامنز میں ’انٹرنیشنل پروفیشنلز کونسل‘ کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد برطانوی معیشت میں سائوتھ ایشینز پروفیشنلز کا کردار اور برطانوی معاشرے میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے کوشش کرنا ہے۔

سیمینار کی صدارت انٹرنیشنل کونسل فار پروفیشنلز چیئرمین امجد علی سید نے کی جبکہ پارلیمنٹ کے ممبران سیم ٹیری، مارگریٹ مولین اور پاکستانی نژاد میئر لیوشیم توصیف انور نے خصوصی شرکت کی۔

ممبر پارلیمنٹ سیم ٹیری نے کہا: ’آج کے اس سیمینار میں پروفیشنلز کے ساتھ مختلف تجاویز اور نئے لوگوں کو سامنے لانے اور خاص طور پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو سامنے لانے پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔‘

ممبر پارلیمنٹ مارگریٹ مولین کا کہنا تھا کہ ہمیں نئے لوگوں اور نوجوان نسل کو ہنر سے آراستہ کرنا ہے اور ان کو ٹریننگ دینی ہے تاکہ نئی قیادت تیار کر سکیں۔

میئر لیوشیم توصیف انور کا کہنا تھا کہ سیمینار برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مسائل کو اجاگر کرنے میں بہت کامیاب رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہمیں ان کے مختلف مسائل، جن میں برطانوی معاشرے میں گھلنا ملنا، خواتین کے مسائل جیسے کہ ان کی تعلیم و تربیت اور گھریلو تشدد وغیرہ بھی شامل ہیں، ہمیں مل کر ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔‘

سیمینار میں ڈاکٹرز، بیرسٹرز، وکلا اور مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

شرکا نے ممبرز پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر بات کی، جن میں نئے آنے والے افراد کے تعلیمی مسائل، ان کی برطانوی معاشرے میں میل ملاپ، زبان، ثقافت اور خاص طور پر خواتین کو تمام شعبہ ہائے جات میں سامنے لے کر آنا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے اپنی تجاویز بھی رکھیں تاکہ برٹش پارلیمنٹ میں ان مسائل کو اٹھایا جائے اور ان کا حل تلاش کیا جا سکے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا