پاکستان اور انڈیا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان اور انڈیا کے مختلف علاقوں میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کا مرکز انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کا علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان اور انڈیا کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے (سکرین گریب/ ایم ایم ایس سی ٹوئٹر اکاؤنٹ)

پاکستان اور انڈیا کے مختلف علاقوں میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کا مرکز انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کا علاقہ تھا۔

 یورپین میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 60 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز شمالی انڈیا کے علاقے پٹھان کوٹ سے 99 کلومیٹر شمال میں تھا۔

پاکستان میں اسلام آباد اور لاہور سمیت گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ روئٹرز کے مطابق انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پی ڈی ایم اے الرٹ

قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد پنجاب بھر کی انتظامیہ سے ممکنہ نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل عمران قریشی نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ مشینری اور عملے کو الرٹ رکھے اور بروقت رسپانس کو یقینی بنائے۔

ترجمان کے مطابق صوبائی کنٹرول روم سے تمام تر صورت حال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان