پاکستان اور سعودی عرب کی ویمن فٹ بال ٹیمیں مد مقابل

ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان، سعودی عرب، لبنان، لاؤس، ملائیشیا اور بھوٹان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان کی ویمن فٹ بال ٹیم پاکستان اور ملائشیا کے درمیان 21 ستمبر 2023 کو ہونے والے میچ سے قبل تصویر بنوا رہی ہے (پاکستان فٹ بال فیڈریشن)

پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کا مقابلہ میزبان ملک سعودی عرب کی ٹیم سے ہو رہا ہے۔

دونوں ٹیمیں چھ ملکی فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں شہر طائف کے کنگ فہد سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان، سعودی عرب، لبنان، لاؤس، ملائیشیا اور بھوٹان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

کپتان ماریہ جمیل خان کی قیادت میں پاکستان نے جمعرات کو ملائیشیا کے خلاف 0-0 سے میچ برابر کیا تھا۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے خلاف پاکستان کی جیت کی کوشش دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستانی ٹیم آخری بار رواں سال جنوری میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے سعودی عرب گئی تھی جس میں کوموروس اور مراکش نے بھی حصہ لیا تھا۔

پاکستانی ٹیم نے کوموروس کو ہرانے سے قبل مراکش سے 2-1 سے شکست کھائی لیکن ٹورنامنٹ کا اختتام متاثر کن انداز میں کیا اور مضبوط سعودی عرب کے خلاف میچ 1-1 سے برابر کیا۔

یہ ٹورنامنٹ سعودی عرب نے جیت لیا تھا۔ تاہم سعودی عرب کے خلاف فری کک پر ماریہ جمیل خان کے گول کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا گیا۔

پاکستانی خواتین فٹ بال ٹیم کی حالیہ کامیابیوں میں سے ایک ستمبر 2022 میں ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن چیمپیئن شپ میں مالدیپ کو 7-0 سے شکست دینا ہے۔

رواں سال اپریل میں پاکستان نے تمام مشکلات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پیرس اولمپکس 2024 کے کوالیفائرز میں تاجکستان کو 1-0 سے شکست دے کر فتح حاصل کی تھی۔

طویل وقفے کے بعد ستمبر 2022 میں باقاعدہ بین الاقوامی فٹ بال میں واپسی کے بعد یہ پاکستان کی کسی بڑے عالمی ٹورنامنٹ میں پہلی فتح تھی۔ اس سے قبل یہ ٹیم نے صرف دوستانہ میچوں یا سعودی عرب میں چار ملکی کپ جیسے نمائشی ٹورنامنٹس میں کامیابی حاصل کرتی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال