آسٹریلیا: میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں دو مسلح افراد گرفتار

گرفتار افراد پر آتشیں اسلحہ رکھنے اور دیگر جرائم کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

30 دسمبر، 2024 کو آسٹریلیا اور انڈیا کے مابین چوتھے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن میلبرن کے میدان میں نصب سکرین پر تماشائیوں کی تعداد ظاہر کی جا رہی ہے (اے ایف پی)

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں آسٹریلین رولز فٹ بال میچ کے دوران دو افراد کو اسلحہ لے کر آنے کے بعد گرفتار کرتے ہوئے حکام نے سکیورٹی سخت کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کولنگ ووڈ اور کارلٹن کے درمیان میچ کے دوران 82 ہزار 58 افراد کے ہجوم میں 21 سالہ اور 27 سالہ شخص کے پاس سے ہتھیار برآمد ہوئے تھے۔

گرفتار افراد پر آتشیں اسلحہ رکھنے اور دیگر جرائم کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب یہ افراد سٹیڈیم میں داخل ہوئے تو سکریننگ یونٹس نے ان سے اسلحہ لے لیا تھا لیکن سکیورٹی اہلکار اس سے قبل تلاشی لینے میں ناکام رہے۔

ایم سی جی کے سی ای او سٹورٹ فاکس نے ایک بیان میں کہا، ’اس کے نتیجے میں، ہم ثانوی دستی سکیورٹی کے عمل کی وسعت بڑھائیں گے اور شائیقین کو آنے والے ایونٹس میں شرکت کرتے ہوئے معمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہم ایم سی جی کے حفاظتی طریقہ کار کو عملی جامہ پہنانے میں وکٹوریہ پولیس، اے ایف ایل اور اپنے سکیورٹی فراہم کنندہ کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔‘

اے ایف ایل کے سی ای او اینڈریو ڈیلن نے اس واقعے کو 'انتہائی مایوس کن' قرار دیا ہے۔

ڈیلن نے ایک بیان میں کہا، ’اس سیزن میں اب تک بارہ لاکھ سے زیادہ شائقین فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے آ چکے ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حکام کے ساتھ مل کر کام کریں گے کہ میچ اور مقامات سب کے لیے محفوظ اور خوش آمدید جگہ رہیں۔‘

ڈیلن نے مزید کہا کہ دونوں افراد پر اے ایف ایل میچوں میں شرکت پر تاحیات پابندی عائد کی جائے گی۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد اس وقت ضمانت پر تھے۔ وہ پولیس کی تحویل میں تھے اور جمعہ کو میلبورن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔

اہمیت

میلبورن کرکٹ گراونڈ (MCG) کرکٹ کی دنیا میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ یہ آسٹریلیا کا سب سے بڑا کرکٹ گراونڈ ہے اور یہاں پر کئی تاریخی میچز کھیلے گئے ہیں۔

پہلا ٹیسٹ میچ: 1877 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یہاں کھیلا گیا۔ اس کے بعد 1971 میں پہلا ایک روزہ میچ بھی اسی گراونڈ پر کھیلا گیا تھا۔

1992 میں پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں اپنا پہلا اور واحد ورلڈ کپ اسی گراونڈ پر جیتا تھا۔

MCG دنیا کے چند گراونڈز میں سے ایک ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد تماشائی بیٹھ کر کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

یہ گراونڈ نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر کھیلوں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جب کرکٹ کا سیزن نہیں ہوتا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال