پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم سعودی عرب میں منعقدہ چھ ملکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج اپنا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی، جس کے حوالے سے کھلاڑیوں نے جیت کا عزم ظاہر کیا ہے۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق پاکستانی ٹیم کو گروپ اے میں میزبان سعودی عرب اور ملائیشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں کھیل کا آغاز آج 21 ستمبر کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے کریں گی جبکہ 24 ستمبر کو میزبان ٹیم کا مقابلہ سعودی عرب سے ہوگا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان نے ٹورنامنٹ کے لیے 22 رکنی ویمن سکواڈ سعودی عرب بھیجا ہے، جس کی قیادت ماریہ خان کر رہی ہیں۔
سکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں میں گول کیپر رومیسا خان، نشا اشرف اور مافیہ پروین، ڈیفنڈرز ملیکہ احتشام، مشال بھٹی، صوفیہ قریشی، نزالیہ صدیقی، سارہ خان اور نورین بیگ، مڈفیلڈرز ماریہ خان، الیہٰہ علاؤ الدین، کائنات بخاری، رامین فرید، ماروی بیگ اور علیزہ صابر، فارورڈز صنوبر عبدالستار، ظہمینہ ملک، زلفیہ نذیر، عالیہ صادق، انمول ہیرا، سوہا ہرانی اور اسرا خان شامل ہیں۔
ویمن فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی نزالیہ صدیقی نے کہا کہ ’ان کی تیاری بھرپور ہے اور پہلے میچ میں وہ ملائیشیا کی ٹیم کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہیں۔‘
کھلاڑی علیہہ علاؤ الدین نے کہا کہ ’ہماری ٹیم نے بھرپور محنت کی ہے اور کوشش ہوگی کہ بہترین کارکردگی سے ملک کا نام روشن کریں اور ٹورنامنٹ جیتیں۔‘
ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ عدیل رزقی، گول کیپر کوچ احسن اللہ خان، میڈیا مینیجر حیدر علی، فزیو اقصیٰ اور ٹیم مینیجر ایمان احمد بھی ٹیم کے ساتھ سعودی عرب گئے ہیں۔