بھارت کی جانب سے جہاں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اعلان اور لاک ڈاؤن کے بعد وادی صورتحال کشیدہ ہے وہیں سری نگر کی معروف ڈل جھیل کی رونقیں بھی ماند پڑ گئی ہیں۔
سری نگر کی ڈل جھیل یہاں آنے والے سیاحوں کی سب سے پسندیدہ جگہ ہے، لیکن گذشتہ چار ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن، اور ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی کی وجہ سے یہاں خاموشی کے سائے پھیلتے جا رہے ہیں۔
مقامی افراد کو ڈر ہے کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی اور اسی طرح سیاحوں کی تعداد کم ہوتی رہی تو کہیں وادی میں سیاحت ختم ہی نہ ہو جائے۔
شکارہ کے مالک یعقوب نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ حکام نے ’ہر ہاؤس بوٹ، ہوٹل اور گلیوں میں جا کر وہاں موجود ایک ایک سیاح کو کشمیر سے نکل جانے کو کہا۔‘