عراق آتشزدگی: مرنے والی خاتون کی اپنے منگیتر سے آخری گفتگو

سٹیون نبیل کہتے ہیں کہ ان کی منگیتر نے انہیں فون کال کر کے کہا: ’میں مرنے والی ہوں، اپنا خیال رکھنا۔ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘

سٹیون نبیل نے نم آنگھوں کے ساتھ اپنی منگیتر کی تصویر اٹھا رکھی ہے جو گذشتہ ماہ عراق کے ایک شادی ہال میں آتشزدگی کے نتیجے میں جان سے جانے والے سو سے زائد افراد میں شامل تھیں۔

سٹیون نبیل اس شادی کی تقریب میں ڈی جے کے طور پر کام کر رہے تھے۔ تاہم جب یہ حادثہ پیش آیا تو وہ وقفہ کر کے شادی ہال سے باہر جا چکے تھے۔

انہوں نے اس دن کے حوالے سے روئٹرز کو بتایا کہ ’میں اپنی منگیتر کو اپنے خاندان کے ساتھ (شادی میں) مدعو کیا گیا تھا۔‘

’وہ اپنی فیملی کے ساتھ تیار ہو کر آئی تھی۔ اس نے مجھے نئے لباس میں اپنی تصاویر بھیجی تھیں۔‘

وہ بتاتے ہیں کہ ’میں وقفے کی غرض سے دس منٹ کے لیے باہر نکلا۔ اس کے بعد اس نے مجھے فون کیا اور کہا کہ میں مرنے والی ہوں، اپنا خیال رکھنا۔ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘

نبیل نے روتے ہوئے دھیمے انداز میں کہا کہ ’میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ہوا اس نے کہا کہ ہال میں آگ لگی ہوئی ہے اور دھواں ہے۔ تو میں نے اس سے کہا کہ میں ایک سیکنڈ میں واپس آ رہا ہوں۔‘

جب نبیل ہال میں واپس پہنچے تو انہیں وہاں لوگوں کے مرنے کے خوفناک مناظر نظر آئے۔

’میں دروازے کے پاس گیا لیکن آگ اور دھواں بہت زیادہ تھا۔ دم گھٹ رہا تھا۔ ہم نے شیشے توڑے لیکن ہم اندر داخل نہیں ہو سکے اور پھر بلڈوزر سے دیوار توڑ گئی۔‘

ان کا کہنا ہے کہ بعد میں ان کی منگیتر مردہ پائی گئیں۔ وہ کرسی پر بیٹھی تھیں اور ان کا فون ابھی تک ان کے ہاتھ میں تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اتوار کو عراق کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ تفتیش کار ہمدانیہ میں آتشزدگی کا ذمہ دار ’سنگین غفلت‘ اور حفاظتی اقدامات کے ’فقدان‘ کو قرار دے رہے ہیں۔

آتشزدگی کا یہ واقعہ حالیہ برسوں میں پیش آنے والے اسی طرح کے ان واقعات کے سلسلے میں تازہ ترین ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سب لاپروائی، نرم قواعد اور بدعنوانی کی وجہ سے ہوئے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق شادی ہال میں آگ حادثاتی اور غیر ارادی طور پر لگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایک ایسی عمارت میں نو سو افراد کو داخل ہونے کی اجازت دی گئی جہاں صرف چار سو لوگوں کی گنجائش تھی۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ آتش گیر آرائش آگ کے تیزی سے پھیلنے کا سبب بنی۔ باہر کی طرف جاتے ہوئے لوگ دروازوں میں پھنس گئے کیوں کہ وہ بہت چھوٹے تھے۔ قبل ازیں حکام نے کہا تھا کہ انہوں نے 14 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا