سمارٹ فونز کی ایجاد اور بے انتہا مقبولیت کے بعد سمجھا جا رہا تھا کہ فلپ فون متروک ہو گئے لیکن ماضی کی ٹاپ موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا نے ایک مرتبہ پھر روائتی فلپ فون مارکیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔
نوکیا برانڈ کے موبائل فونز کے پیچھے فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی ہے۔اس کمپنی نے جمعرات کو ایک دہائی پُرانے فون نوکیا 2720 فولڈ کی نقاب کشائی کی۔
ٹیلی ویژن چینل سی این بی سی کے مطابق نیا فون جسے ’نوکیا 2720 فلپ‘ کا نام دیا گیا ہے، ایسی کئی خصوصیات کا حامل ہے جو اس کے پرانے ماڈل میں موجود نہیں تھیں۔
ان خصوصیات میں فور جی موبائل انٹرنیٹ، گوگل اسسٹنٹ، یوٹیوب، فیس بک اور وٹس ایپ جیسی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔
نوکیا 2720 فلپ میں ایک خوبی یہ ہے کہ اسے فلپ کرکے بند کرنے کے ساتھ ہی کال بھی کٹ جائے گی۔ ماضی کے فونز میں اس خوبی کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی تھی۔
فون کی بیرونی سکرین کا سائز 1.3 انچ ہوگا جبکہ اس کی مرکزی ڈسپلے سکرین 2.8 انچ کی ہوگی۔ اس کے مقابلے میں آئی فون ایکس ایس کی سکرین 5.8 انچ کی ہے اور آئی فون ایکس ایس میکس کی سکرین کا سائز 6.5 انچ ہے۔
نوکیا کے نئے فون کی قیمت نے بھی اسے پُرکشش بنایا ہے۔ نوکیا کمپنی کے مطابق 2720 فلپ فون کی مارکیٹ میں قیمت 89 یوروز(79 پاؤنڈزیا 98 ڈالرز) ہوگی اور یہ ستمبر کے آخر میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
گذشتہ دو سال میں ایچ ایم ڈی نوکیا 3310 اور8110 ’بنانا فون‘کے نئے ورژن متعارف کرا چکی ہے۔
سی این بی سی کے مطابق 2720 فلپ فون کے علاوہ کمپنی نے آئی ایف اے ٹریڈ شو میں چارنئے فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ان فونز میں دو سمارٹ فونز اور نوکیا 800 ٹف شامل ہیں، جو ’فوجی معیار‘ اور سخت موسمی حالات کا مقابلہ کر سکتا ہے۔
© The Independent