سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) اور بلومبرگ میڈیا نے بلومبرگ پاور پلیئرز سمٹ کے پہلے ایڈیشن کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
سات مارچ، 2024 کو جدہ یاٹ کلب میں فارمولا ون سعودی گراں پری کے پس منظر میں ہونے والے اس سمٹ کو ’ایسٹ اکانومی ود بلوم برگ پلیٹ فارم‘ نے سپانسر کیا ہے۔
بلوم برگ پاور پلیئرز سمٹ میں کھیلوں، تفریح اور ٹیکنالوجی کی چند بااثر ترین آوازیں شریک ہو رہی ہیں۔
We’re pleased to partner with SRMG & @AsharqBusiness on Bloomberg #PowerPlayers Jeddah. Set against the backdrop of the @F1 Saudi Arabian Grand Prix, we look at what’s next within the multibillion dollar world of sports, media and investment. Live 3/7 https://t.co/9sH6oAhvQL pic.twitter.com/JhVJiZN1qA
— Bloomberg Live (@BloombergLive) February 15, 2024
بلوم برگ لائیو نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ سمٹ کا مقصد اربوں ڈالرز مالیت کے عالمی کھیلوں، میڈیا اور سرمایہ کاری پر غور ہے۔
سمٹ میں سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفلاح کے علاوہ مک لارن کے زیک براؤن، فوسن سپورٹس گروپ کے ایمرک ہڈولٹ، سعودی پرو لیگ کے کارلو نوہرا، گجرات ٹائٹنز کے ڈائریکٹر کرکٹ وکرم سولنکی، ای سپورٹس ورلڈ کپ فاؤنڈیشن کے سرالف ریچرٹ اور دوسرے شریک ہوں گے۔
بلوم برگ لائیو کی ویب سائٹ کے مطابق کچھ سالوں میں ہی سعودی عرب کھیلوں اور سرمایہ کاری کا عالمی مرکز بن کر ابھرا ہے۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔