سعودی عرب سنوکر ماسٹرز: 20 لاکھ پاؤنڈ انعامی فنڈ کا حامل نیا ٹورنامنٹ

یہ ایک رینکنگ ایونٹ ہوگا جو تمام ٹور کھلاڑیوں کے علاوہ چھ مقامی وائلڈ کارڈز کے لیے کھلا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ سعودی عربین بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن کے زیر اہتمام، بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت اور وزارت کھیل کی نگرانی میں منعقد ہوں گے( اے ایف پی)

ورلڈ سنوکر ٹور نے اعلان کیا ہے کہ دو ملین پاونڈز فنڈ مالیت کا سعودی عرب سنوکر ماسٹرز کے نام سے نیا ٹورنامنٹ اس سال اگست میں منعقد کرے گا جو عالمی چیمپئن شپ کے بعد اسے دوسرا سب سے زیادہ انعامی رقم کا حامل ایونٹ بنا دے گا۔

یہ ایک رینکنگ ایونٹ ہوگا جو تمام ٹور کھلاڑیوں کے علاوہ چھ مقامی وائلڈ کارڈز کے لیے کھلا ہے۔

سعودی عرب میچ روم سپورٹ کے ساتھ دس سالہ معاہدے کے تحت ورلڈ پول چیمپئن شپ اور سنوکر ماسٹرز دونوں کی میزبانی کرے گا۔

یہ ٹورنامنٹ سعودی عربین بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن کے زیر اہتمام، بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت اور وزارت کھیل کی نگرانی میں منعقد ہوں گے۔

سعودی عربین بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر ناصر الشمری اور میچ روم سپورٹ کے چیئرمین ایڈی ہرن کے دستخط کردہ معاہدے کے مطابق مملکت 3 جون سے 8 جون تک ورلڈ پول چیمپئن شپ (9 بال) کی میزبانی کرے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جدہ کے گرین سپورٹس ہال میں، چھ لاکھ ڈالرز کے کل انعام کے ساتھ، ایلیٹ پول کے کھلاڑیوں کا ایک گروپ اس مقابلے میں شرکت کرے گا، جس میں ورلڈ چیمپیئن فرانسسکو سانچیز-روئیز، پانچ بار یو ایس اوپن چیمپیئن اور 2022 ورلڈ چیمپیئن شین وان بوئننگ اور 2018 ورلڈ چیمپیئن چیمپیئن جوشوا فلر شامل ہیں۔

سنوکر ماسٹرز کا سعودی ایڈیشن 31 اگست سے 7 ستمبر تک ریاض کے گرین ہالز میں کھیل کے اعلیٰ پیشہ ور افراد کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوگا جو اسے 2024 کے ورلڈ سنوکر ٹور کیلنڈر میں دوسرا سب سے بڑا ایونٹ بنا دے گا۔

سعودی سنوکر ماسٹرز ایک اوپن ایونٹ ہوگا، جس میں سعودی عربین بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن کے چھ پیشہ ور افراد کے علاوہ تمام 128 کھلاڑیوں کے لیے کھلا ہوگا۔

وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے کہا: ’ہمیں کھیلوں کے دو نئے مقابلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جس میں مملکت کی میزبانی کی جانے والی بین الاقوامی چیمپئن شپ کی سیریز میں اضافہ ہو رہا ہے، جو اسے تمام کھیلوں اور کھلاڑیوں کے لیے ایک گھر بنا رہا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’کھیلوں کا شعبہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے اور اس کی معیشت اور ترقی میں حصہ لے کر کھیلوں کی صنعت کے ذریعے ملک کے ایک بہترین مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ایک واضح حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس میں نمایاں کوششوں میں سے ایک مختلف کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کرنا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل