کراچی سے جدہ، مدینہ کے لیے کرایوں میں 30 فیصد کمی: پی آئی اے

پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے یکطرفہ کرایہ اب 56 ہزار روپے بشمول ٹیکس، ہوگا۔ اسی طرح، دو طرفہ کرایہ 88 ہزار روپے بشمول ٹیکس، مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستانی مسلمان 30 ستمبر 2011 کو کوئٹہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حج کے لیے مکہ کی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز  پرواز پر سوار ہو رہے ہیں (بنارس خان / اے ایف پی)

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی سے سعودی عرب کے شہروں جدہ اور مدینہ کے لیے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو سستا اور بہتر سفر فراہم کرنا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے یکطرفہ کرایہ اب 56 ہزار روپے بشمول ٹیکس، ہوگا۔ اسی طرح، دو طرفہ کرایہ 88 ہزار روپے بشمول ٹیکس، مقرر کیا گیا ہے۔ یہ رعائتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور ان پر ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری کرائے جا سکتے ہیں۔

مزید برآں، رعائتی کرایوں پر سفر کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے۔

اس سے قبل رواں سال جون میں قومی ایئر لائن کی جانب سے سعودی عرب کے شہر ریاض، دمام اور القسیم جانے والے مسافروں کے لیے بھی 30 فیصد کرایوں میں کمی کی گئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سکیم کے تحت  مسافروں نے 10 جون سے 18 جون تک رعایتی ٹکٹ حاصل کیے تھے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پی آئی اے نے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر بھی اپنے ٹکٹ سستے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جشن آزادی کی خوشی میں کینیڈا اور اندرون ملک کی پروازوں کے کرایے بھی کم کیے گئے تھے۔

پاکستان سے کینیڈا اور اندرون ملک کے سفر کرنے والے مسافروں کو ٹکٹ کی خریداری پر 14 فیصد تک رعایت دی گئی تھی۔ اس سکیم کے تحت 14 اگست تک بک کرائے گئے ٹکٹ پر 14 نومبر تک سفر کیا جاسکتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان