کم بجٹ میں بیرون ملک منتقل ہونا ہے تو کہاں جائیں؟

اگر آپ پاکستان سے باہر کسی ملک کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں، اور اس کے لیے زیادہ رقم بھی استعمال نہیں کرنا چاہتے،  تو اس کے لیے کہاں جائیں؟

اگر آپ پاکستان سے باہر کسی ملک کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں، اور اس کے لیے زیادہ رقم بھی استعمال نہیں کرنا چاہتے،  تو اس کے لیے کہاں جائیں؟

انڈپینڈنٹ اردو کی سیریز ’نئی شہریت کیسے ممکن؟‘ کی چوتھی قسط میں ان ممالک کی تلاش کی جو چاہتے ہیں کہ آپ ان کے ملک میں سرمایہ کاری کریں، ان کی معیشت میں حصہ ڈالیں اور بدلے میں آپ اور آپ کے خاندان کو اس ملک کی شہریت دی جائے، اور اس کے لیے بہت بڑی سرمایہ کاری کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

 اینٹیگوا اور باربوڈا

انٹیگوا اور باربوڈا کیریبین میں ایک خودمختار جزیرہ نما ملک ہے۔ یہاں شہریت کے لیے آپ کو پونے تین کروڑ روپے درکار ہیں۔ جس کے بعد وہ تین سے چار ہفتوں میں آپ کو اپنے ملک کی شہریت دے دیں گے۔

انٹیگوا اور باربوڈا دولت مشترکہ کا رکن ہے، جو برطانیہ اور دیگر رکن ممالک میں شہریوں کو مخصوص مراعات کا حقدار بناتا ہے۔

اس ملک کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد آپ ہانگ کانگ، روس، سنگاپور، یو کے، اور یورپ کے شینگن ایریا سمیت ڈیڑھ سو سے زیادہ مقامات کا ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول سفر کر سکتے ہیں۔

شہریت کے بعد آپ اپنی فیملی، والدین اور بچوں جن کی عمر 31 سال سے کم ہے، اور اپنے غیر شادی شدہ بہن بھائیوں کو بھی وہاں بلانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آپ تقریباً تین کروڑ روپے کے ساتھ کریبین جزیرے سینٹ لوشیا میں بھی جا کر بس سکتے ہیں۔

اس ملک میں بھی ایک لاکھ امریکی ڈالر کے ساتھ آپ تین سے چار ماہ میں شہریت حاصل کر کے 140 ممالک ممالک جن میں ہانک کانگ، سنگاپور، یو کے، اور کئی یورپین مملک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول حاصل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔

آپ اپنے اس تین کروڑ کے بجٹ میں وسطی امریکہ میں ایک ملک پاناما میں بھی رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔

پاناما ریزیڈنس بائی انویسٹمنٹ پروگرام، جسے پاناما کا گولڈن ویزا بھی کہا جاتا ہے، غیر ملکی شہریوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے اور رہائشی اجازت نامہ کے لیے درخواست دینے کی اجازت دیتا ہے۔

اس ملک سے کم سے کم 30 دنوں اور زیادہ سے زیادہ چھ ماہ میں آپ کی درخواست پر اہلیت کا فیصلہ سنا دیا جائے گا، اور پانچ سال بعد آپ یہاں کی شہریت کے لیے بھی ایپلائی کر سکتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا