امریکہ کے 245 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر چین کا ’نمبر گیم‘ نظر انداز کرنے کا اعلان

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب وائٹ ہاؤس نے وضاحت دی کہ چین کو اس کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں 245 فیصد تک کے ٹیرف کا سامنا ہے۔

16 اپریل 2025 کو ہانگ کانگ، چین میں کوائی چنگ کی بندرگاہ کے ٹرمینل پر ایک چینی پرچم والا کارگو جہاز دیکھا جا سکتا ہے  (روئٹرز/ٹیرون سیو)

چین کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ اگر امریکہ ٹیرف کے اعداد و شمار کا کھیل‘ کھیلتا رہا تو چین اس پر کوئی توجہ نہیں دے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب وائٹ ہاؤس نے وضاحت دی کہ چین کو اس کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں 245 فیصد تک کے ٹیرف کا سامنا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو جاری کردہ ایک فیکٹ شیٹ میں وائٹ ہاؤس نے کہا کہ چین کے کل محصولات میں تازہ ترین 125 فیصد کا جوابی ٹیرف، فینٹینیل بحران سے نمٹنے کے لیے 20 فیصد کا ٹیرف اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں سے نمٹنے کے لیے مخصوص اشیا پر 7.5 فیصد سے 100 فیصد تک کے ٹیرف شامل ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہفتے قبل تمام ممالک پر اضافی ٹیرف کا اعلان کیا تھا، لیکن اچانک درجنوں ممالک کے لیے زیادہ ’جوابی ٹیرف‘ واپس لے لیے، جبکہ چین پر سخت محصولات برقرار رکھے۔

بیجنگ نے اس کے ردعمل میں امریکی اشیا پر اپنی محصولات بڑھا دیں اور مذاکرات کی کوئی کوشش نہیں کی، جس کے بارے میں بیجنگ کا کہنا ہے کہ وہ صرف باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ہی ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دریں اثنا، کئی دیگر ممالک نے واشنگٹن کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں پر غور شروع کر دیا ہے۔

گذشتہ ہفتے، چین نے عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او) میں ایک نئی شکایت بھی درج کروائی، جس میں امریکی ٹیرف پر ’گہری تشویش‘ کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن پر عالمی تجارتی ادارے کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔
اس ہفتے، چین نے غیر متوقع طور پر ایک نئے تجارتی مذاکرات کار کو مقرر کیا ہے جو بڑھتے ہوئے ٹیرف کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے کسی بھی بات چیت میں کلیدی کردار ادا کرے گا، اور اس نے تجارتی زار وانگ شووین کو ہٹا کر اپنے ڈبلیو ٹی او کے ایلچی لی چینگ گانگ کو مقرر کیا ہے۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن بیجنگ کو پہل کرنا چاہیے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا