کینیڈا میں ٹیک آف کے دوران ایک طیارے کا اگلا پہیہ گر گیا جس کے بعد طیارے کو واپس اتارنا پڑا۔
ایئر کینیڈا کی ایکسپریس فلائیٹ کو جیز ایوی ایشن آپریٹ کرتی ہے۔ تین جنوری کو جس وقت حادثہ پیش آیا پرواز مونٹریال ٹروڈو ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی۔
طیارے کا پہیہ گرنے کے ڈرامائی لمحے کو ٹام نامی مسافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ انہوں نے لکھا: ’تو اچھا، میں اس وقت جس طیارے میں ہوں وہ ابھی ابھی پہیے سے محروم ہوا ہے۔ 2020 کا اچھا آغاز ہے۔‘
Bon bah là j’suis actuellement dans un avion qui vient de perdre une roue...
— Tom (@caf_tom) January 3, 2020
2020 commence plutôt bien pic.twitter.com/eZhbOJqIQr
پہیہ کھو دینے کے بعد شمال میں 230 میل دور واقع شہر بیگوٹ ویل جانے والی پرواز کو واپس موڑ کر مونٹریال میں لینڈ کرنا پڑا۔
جیزایوی ایشن کے ترجمان نے امریکی ٹیلی ویژن سی این این کو بتایا ہے کہ’تجربہ کار پائلٹس طیارے کو مکمل طور پر اپنے قابو میں رکھتے ہیں۔‘
’ہمارے پائلٹوں کو اس قسم کی صورت حال سے نمٹنے اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق جواب دینے کی اچھی طرح تربیت دی گئی ہے۔‘
’مونٹریال میں طیاروں کی دیکھ بھال پر مامور ہمارا عملہ پہیہ گرنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے طیارے کا مکمل معائنہ کر رہا ہے۔ اس کے بعد طیارے کی ضروری مرمت کی جائے گی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ’احتیاطی تدبیر کے طور پر‘ہوائی اڈے پر ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے ضروری گاڑیاں طلب کر لی گئی تھیں۔
ڈیش 8-300 بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہا۔ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
کسی طیارے کے ساتھ اس قسم کا حادثہ پہلی بار پیش نہیں آیا۔
اکتوبر 2019 میں کینیا میں ایک طیارے کو ٹیک آف کرنے کے بعد پہیہ گرنے کی وجہ سے ہنگامی طور پر لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جب حادثہ پیش آیا کینیا کی فضائی سلورسٹون کی پرواز شمال مغربی شہر لوڈورسے اڑان بھری تھی اور اس نے ملک کے دارالحکومت نیروبی میں لینڈ کرنا تھا لیکن پائلٹ نے طیارے کو مغربی کینیا کے شہر ایلڈوریٹ اتارنے کا فیصلہ کیا۔
فضائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ’ہم یہ تصدیق کرنا پسند کریں گے کہ ہماری پرواز ڈیش 8-300 جو لوڈور سے نیروبی جا رہی تھی ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی ہے اور نتیجے کے طور پر تین نمبر پہیے سے محروم ہو چکی ہے۔‘
’ہمارے کسٹمرز اور عملے کی سلامتی ہمیشہ ہماری ترجیح ہوتی ہے۔ طیارے کے کیپٹن نے مسافروں اور عملے کی حفاظت کے لیے طیارے کا رخ تبدیل کر کے ایلڈوریٹ کے بین الاقوامی ہوائی کی جانب موڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
’یہ احتیاطی تدبیر تھی اور طیارے بحفاظت زمین پر اتر گیا۔‘