’بریڈ پٹ تباہ دے‘

بریڈ پٹ نے کہا ’اب جب میں آپ سے یہ سنتا ہوں، مجھے ذرا سا رشک آتا ہے۔ میں اب بھی سپاٹ لائٹ میں بہت زیادہ ہوں۔‘

بریڈ پٹ نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران دو بہت مشہور علیحدگیاں کی ہیں۔ (میٹ ونکل میئر / اے ایف پی)

بالی ووڈ کے مشہور اداکار بریڈ پٹ کہتے ہیں: ’بریڈ پٹ کی نجی زندگی برباد ہے۔‘

’ونس اپان اے ٹائم ان ہالی ووڈ‘ کے سٹار نے یہ بات مارک مارون کے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کی ہے۔ انہوں نے اپنے آپ کو گند سے تعبیر کیا جو بقول ان کے مکھیوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔

بریڈ پٹ کا یہ تبصرہ پوڈ کاسٹ کے دوسرے مہمان لیونارڈو ڈی کیپریو کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں لیونارڈو نے کہا کہ اپنے کیریئر میں اب فوٹوگرافر ان کا اتنا تعاقب نہیں کرتے جتنا آغاز میں کرتے تھے۔

انہوں نے کہا ’اب میں ان سے زیادہ بچ سکتا ہوں، جو بہت اچھا ہے۔ میں آگے پیچھے چل سکتا ہوں اور اس طرح کے کام کر سکتا ہوں۔‘

بریڈ پٹ نے جواب میں کہا ’اب جب میں آپ سے یہ سنتا ہوں، مجھے ذرا سا رشک آتا ہے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ وہ اب بھی سپاٹ لائٹ میں بہت زیادہ ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ’میں بس گند ہوں جو مکھیوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ میں نہیں جانتا۔۔۔شاید میری ذاتی زندگی کی تباہی کی وجہ سے۔‘ بریڈ نے کہا کہ ان کے پاس ان فوٹوگرافروں سے فرار کے اچھے ’ہتھکنڈے‘ ہیں لیکن انہوں نے اس بارے میں کچھ بتانے سے اس لیے گریز کیا کہ وہ ابھی بھی زیر استعمال ہیں۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اداکار نے اتوار کی شام ’بیسٹ سپورٹنگ اداکار‘ کا گولڈن گلوب ایوارڈ قبول کرتے ہوئے ان کی محبت میں میڈیا کی دلچسپی کی بھی نشاندہی کی۔

بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ ’میں اپنی والدہ کو اپنے ساتھ لانا چاہتا تھا، لیکن میں ایسا نہیں کر سکا، کیوں کہ جو عورت میرے ساتھ کھڑی ہو وہ کہتے ہیں میں اسے ڈیٹ کر رہا ہوں۔ یہ بس عجیب ہوگا۔‘

پٹ نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران دو بہت مشہور علیحدگیاں کی ہیں۔

2005 میں انہوں نے پانچ سال کی شادی شدہ زندگی کے بعد جینیفر اینسٹن سے علیحدگی اختیار کی۔ اس کے بعد بریڈ پٹ کا انجلینا جولی کے ساتھ تعلق شروع ہوگیا۔ ان کی ملاقات ایک سال سے شوٹ کی جا رہی ’مسٹر اور مسز سمتھ‘ پر ہوئی۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی شادی 2014 میں ہوئی لیکن 2016 علیحدگی ہوئی۔ ان کے چھ بچے ہیں، جن میں سے تین کو گود لیا گیا ہے۔ اپریل 2019 میں انہوں نے طلاق کو حتمی شکل دی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فلم