-
1/20
میگن فاکس
فاکس کو ٹرانسفارمرز میں کام کرنے پر افسوس ہے ، اگرچہ اس فلم نے دنیا بھر میں اربوں ڈالرز کا بزنس کیا مگر اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہدایت کار مائیکل بے کا سیٹ پر ہٹلر جیسا برتاؤ ہوتا تھا اور وہ ہر وقت دھونس جماتے تھے۔
میگن کے مطابق مائیکل کے ساتھ کام کرنا ڈراؤنے خواب جیسا تھا۔ تصویر پیراماؤنٹ
-
2/20
کیتھرین ہیگل
ہیگل فلم’ ناکڈ اپ ‘میں اپنے کردار سے ناخوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کے کردار کو بدمزاج اور لڑاکا جبکہ مردانہ کردار کو قابلِ محبت، مزاح پسند اور سادہ لوح دکھایا گیا۔
’سچ کہوں تو اس فلم کے کرداروں میں مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا اور میرے لیے وہ مشکل وقت تھا۔‘ تصویر یونیورسل پکچرز
-
3/20
ادریس ایلبا
ایلبا فلم ’دی وائر‘ کی ریلیز سے پہلے گمنام تھے مگر اس فلم کی کامیابی کے بعد ان پر شہرت اور دولت کے دروازے کھل گئے۔ تاہم وہ اس فلم میں اپنے کردار سے زیادہ خوش نہیں۔ تصویر ایچ بی او
-
4/20
ہیریسن فورڈ
’بلیڈ رنر ‘میں کھوجی کا کردار ادا کرنے والے فورڈ کو کھوجی بننا زرا پسند نہیں آیا کیوں کہ ان کے بقول فلم میں کھوج لگانے کو کچھ تھا ہی نہیں۔
’میں خود کو اس کردار سے صحیح طرح جوڑ نہیں پا رہا تھا۔ ایسا کرنا میرے لیے مشکل تھا۔ وہاں جو چل رہا تھا وہ واقعی میں بہت بےہودہ تھا۔‘ تصویر وارنر برادرز
-
5/20
ڈینیئل کریگ
جیمز بانڈ فلم سیریز سے بے مثال شہرت پانے والے کریگ کا کہنا ہے کہ وہ اس کی اگلی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتے۔
’اس سے بہتر ہے کہ میں گلاس توڑوں اور اپنی کلائی کاٹ ڈالوں،‘ یہ کہنا تھا کریگ کا جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جیمز بانڈ سیریز کی 25ویں فلم میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
’نہیں، بالکل بھی نہیں۔میں ایسے ہی خوش ہوں، جو میں کرنا چاہتا تھا وہ کر چکا، اب میں آگے بڑھ چکا ہوں۔‘ تصویر کولمبیا
-
6/20
چیننگ ٹیٹم
اداکار چیننگ ٹیٹم GI Joe جیسی فلم میں دوبارہ کبھی کام نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ ان کے نزدیک اس کا سکرپٹ انتہائی بے ہودہ تھا۔
’میری رائے میں یہ انتہائی بکواس فلم تھی۔ مجھے زبردستی اس میں دھکیلا گیا، میں ایسا کچھ نہیں کرنا چاہتا تھا۔‘ تصویر پیرا ماؤنٹ
-
7/20
رابرٹ پیٹنسن
’ٹوائے لائٹ ‘سیریز کی فلمیں پیٹنسن کی پہچان ہیں، تاہم خون پینے والے گروپ کے ایک رکن کا کردار ان کے نزدیک اچھا تجربہ نہیں تھا اور اس بات کا احساس ان کو سیریز کی آخری فلم کے بعد ہوا لیکن اس وقت تک وہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکے تھے۔
‘ ایسا کردار ادا کرنا، جیسےآپ حقیقی دنیا میں پسند ہی نہیں کرتے، عجیب ہے۔’ تصویر سمٹ انٹرٹینمنٹ
-
8/20
جیسیکا البا
’ فنٹاسٹک فور ‘میں سپر ہیروئین کے کردار کا کون معترف نہیں۔ اس کردار نے البا کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا مگر وہ خود اس سے کچھ مختلف کرنا چاہتی تھیں۔
’مجھے یاد ہے جب میں سلور سرفر میں مر رہی تھی اور ہدایت کار کے نزدیک یہ تکلیف دہ تھا، وہ مجھے روتی ہوئی حالت میں بھی خوبصورت دکھانا چاہتے تھے۔‘ تصویر فاکس
-
9/20
کیٹ ونسلیٹ
کیا یہ بات قبلِ فہم ہے کہ کیٹ وِنسلیٹ نے ٹائیٹینک میں’ روز ‘کے مشہورِ زمانہ کردار کے ساتھ انصاف نہیں کیا؟ کم از کم کیٹ کا تو یہی ماننا ہے۔
’فنکار اپنے کرداروں کے بڑے نقاد ہوتے ہیں لیکن ٹائیٹینک دیکھنے کے بعد میں نے کہا او خدایا! میں یہ کردار دوبارہ اس سے بہتر انداز میں کرنا چاہوں گی۔‘ تصویر 20سینچری فاکس
-
10/20
کریسٹوفر پلومر
عظیم اداکار کریسٹوفر پلومر کی شہرہ آفاق فلم ’دی ساؤنڈ آف میوزک‘ اپنے وقت کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی۔ تاہم پلومر کو کیپٹن ون ٹریپ کے کردار سے نفرت تھی۔
’میرا خیال ہے کہ دی ساؤنڈ آف میوزک کا یہ کردار بہت مشکل تھا، یہ خوف ناک حد تک جذباتی رویوں سے متعلق تھا۔‘تصویر 20سینچری فاکس
-
11/20
بین ایفلک
ایفلیک نے ’ڈیر ڈیول‘ میں بے باک سپر ہیرو کا کردار ادا کیا تھا جس پر انہیں افسوس ہے۔ وہ خود اس فلم کے سب سے بڑے ناقد ثابت ہوئے ۔
انٹرٹینمنٹ ویکلی سے بات کرتے ہوئے ایفلیک کا کہنا تھا: یہ ایک فارمولا فلم تھی جس میں ایک سپر ہیرو کو سرخ چمڑے کا لباس پہنا کر بُرے لوگوں کے پیچھے لگا دیا گیا اور پروڈیوسروں نے خوب پیسے کمائے۔تصویر 20سینچری فاکس
-
12/20
سیلویسٹر سٹالون
ہولی وڈ کے سپر سٹار سیلویسٹر سٹالون کی فلم ’سٹاپ اور مام وِل شوٹ‘ مدتوں یاد رکھی جائے گی تاہم سٹالون کے نزدیک یہ فلم نہ صرف دنیا بلکہ کائنات کی بدترین فلم تھی۔ تصویر یونیورسل
-
13/20
کولن فیرل
صاف گو فیریل کا کہنا ہے کہ 2006 کی بلاک بسٹر ’ میامی وائس‘ انہیں ذرا پسند نہیں۔ ’مجھے یہ پسند نہیں، میرے خیال میں سٹائل، فلم کی کہانی پر حاوی دکھائی دیا اور میں اس کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔‘ تصویر یونیورسل
-
14/20
بریڈ پٹ
ویسے تو پِٹ کو اپنی متعدد فلموں کے لیے شرمندہ ہونا چاہیے مگر وہ خود جس فلم کے لیے نادم ہیں اس کا نام ہے ’دی ڈیولز آون‘۔
نیوز ویک سے بات کرتے ہوئے پِٹ کا کہنا تھا کہ یہ فلم کسی آفت سے کم نہیں تھی اور فلم سازی میں اس سے زیادہ غیرذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جا سکتا تھا۔ تصویر کولمبیا
-
15/20
شیا لبوف
انڈیانا جونز کے شائقین کو ایک طویل عرصے بعد سیریز کی چوتھی فلم کا شدت سے انتظار تھا مگر فلم کی ریلیز کے بعد جنہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے لبوف خود بھی شامل ہیں۔
’مجھے لگتا ہے کہ میں نے انڈیانا جونز کی میراث کو گِرا دیا جس سے لوگ محبت کرتے تھے۔‘ تصویر پیراماؤنٹ پکچرز
-
16/20
جارج کلونی
کلونی نے’ بیٹ مین اینڈ روبن‘ میں لاجواب اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا تاہم وہ اس کردار کو نبھانے سے پہلے کافی خو ف زدہ تھے۔
’مجھے لگتا تھا کہ میں اس سیریز کو برباد کر دوں گا یہاں تک کہ کوئی دوسرا اداکار آ کر اس صورتحال کو تبدیل نہ کر دے۔‘ تصویر وارنر برادرز
-
17/20
ڈینیئل ریڈکلف
ریڈ کلف کی ہیری پوٹر سیریز کس نے نہیں دیکھی۔ وہ 11 برس کی عمر سے اس کردار کو بخوبی ادا کرتے آئے ہیں۔ تاہم برطانوی اداکار خود اپنی فلموں کے ناقد بھی ہیں۔
’میں نے ہیری پوٹر اینڈ دی ہاف بلڈ پرنس میں اچھا کام نہیں کیا۔ مجھے اس فلم سے نفرت ہے کیوں کہ اس فلم میں میری اداکاری ایک ہی ڈگر پر چلتی ہے، میں بے فکری سے یہ سب کر رہا تھا اور جو میں کرنے کی کوشش کر رہا تھا میں اس میں ناکام ثابت ہوا۔‘ تصویر وارنر برادرز
-
18/20
مٹ ڈیمن
بورن سیریز کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی مگر میٹ ڈیمن کی اس سیریز کی تیسری فلم ’بورن الٹی میٹم‘ نے اس کی ساکھ کو خراب کر دیا۔
ڈیمن کا کہنا ہے کہ اس فلم کے لیے ان کے الفاظ بے رحمانہ ہیں۔ فلم کی کہانی مضحکہ خیز تھی اور یہ سب سٹوڈیو کا قصور تھا جس نے اسے اس مقام پر لا کھڑا کیا۔ تصویر یونیورسل پکچرز
-
19/20
آرنلڈ شوارتزنگر
شوارتزنگر کے نزدیک ’ریڈ سونجا‘ ان کے کیرئیر کی بدترین فلم تھی۔
’میں نے اپنے بچوں کو کمرے میں بند کر کے انہیں زبردستی ’ریڈ سونجا‘ دکھائی تاہم وہ اسے دس منٹ سے زیادہ برداشت نہ کر سکیں۔‘
-
20/20
ریان رینلڈز
رینلڈزنے اپنی ہی فلم’ گرین لانٹین‘ کبھی نہیں دیکھی اور جنہوں نے یہ فلم دیکھی ہے وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔تصویر وارنر برادرز