پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے آٹوگراف بیٹ دیا گیا ہے۔
نجی دورے پر پاکستان آئے گپی گریوال نے لاہور میں پشاور زلمی چیئرمین جاوید آفریدی سے ملاقات کی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس موقع پر جاوید آفریدی نے انہیں پشاور زلمی ٹیم کا آٹوگراف بیٹ اور پشاور زلمی کی جیکٹ بھی دی۔
بھارتی اداکار گپی کریوال نے کہا کہ پاکستان میں جس طرح مہمان نوازی کی گئی اس سے بہت خوش ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اور فنکار ملکوں کو قریب لاتے ہیں۔
پشاور زلمی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آٹوگراف بیٹ اور جیکٹ گپی گریوال کو بہت پسند آئی جس کے بعد انہوں نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل فائیو کے لیے ’گڈ لک‘ کا پیغام دیا۔
چیئرمین جاوید آفریدی نے گپی گریوال سے ملاقات میں امید کا اظہار کیا کہ مزید بھارتی اداکار پاکستان اور پاکستانی فنکار مسقبل میں بھارت کا دورہ کریں گے۔
اس سے قبل گذشتہ روز گپی گریوال نے پاکستان میں ننکانہ صاحب گردوارہ جنم استھان کا دورہ بھی کیا تھا۔
ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ کافی وقت سے آنا چاہتے تھے اور اب جب وہ یہاں موجود ہیں تو انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔
انہوں نے دوبارہ پاکستان اپنی بیوی بچوں کے ساتھ آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔