پی ایس ایل 10: عامر کی ’جارحانہ‘ بولنگ، رضوان کی سینچری

آج کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔

12 اپریل، 2025 کی اس تصویر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر محمد عامر (بائیں) پشاور زلمی کے بلے باز بابر اعظم کو آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جبکہ کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کراچی کنگز کے خلاف سینچری سکور کرنے کے بعد خوشی منا رہے ہیں(اے ایف پی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں ہفتے کو راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔

گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے تین وکٹ کے نقصان پر 216 رنز بنائے جن میں کپتان سعود شکیل کے 59 اور فن ایلن کے 53 رنز نمایاں تھے۔

سعود کی اننگز میں خاص بات ان کا ’نو لک‘ پر چھکا تھا جس پر ان کی کافی تعریف کی جاتی رہی۔

اینگری پاکستان نامی ایک ایکس اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’سعود شکیل کے نو لک شاٹ سے صائم ایوب بہت فخر محسوس کر رہے ہوں گے۔‘

جواب میں زلمی کی اننگز شروع ہوئی تو محمد عامر پہلے ہی اوور میں بہت جارحانہ انداز میں بولنگ کرتے نظر آئے۔

صائم نے عامر کی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تو عامر انہیں جارحانہ انداز میں بار بار چیلینج کرتے نظر آئے۔

تاہم صائم باوجود کوشش کے ابتدائی اوورز میں ان کی گیند پر کوئی بڑی ہٹ نہ لگا سکے۔

ایکس صارف احمد حسیب نے لکھا کہ ’عامر نے بابر کو صفر پر آؤٹ کر کے حیران کیا، صائم ایوب بھی ان کو نہ کھیل سکے، صائم کے ساتھ ان کا کچھ الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا جب صائم نے پہلی گیند پر ان کو شاٹ کھیلنے کی کوشش کی۔‘

دوسرے اینڈ سے یہ سب دیکھنے والے زلمی کے کپتان بابر اعظم جب خود سامنے آئے تو دوسری ہی گیند پر عامر کی گیند کو سمجھ نہ پاتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے جس پر عامر نے کافی خوشی کا اظہار کیا

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بابر کے بعد حارث بیٹنگ کرنے آئے اور اپنے روایتی انداز میں تیزی سے کھیلتے ہوئے جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔

صائم انجری سے واپس آنے کے بعد بھرپور فارم میں دکھائی دیے، انہوں نے 38 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

پشاور کے بلے باز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنرز کی گیندوں کو نہ سمجھ سکتے اور یکے بعد دیگر پویلین کی راہ لیتے رہے۔

یوں گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پی ایس ایل ایکس کا آغاز فتح سے کیا جبکہ زلمی کو شکست کا سامنا رہا۔

آج کھیلے جانے والے دوسرے میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا مقابلہ جاری ہے جس میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 234 رنز بنائے۔ 

سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 63 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جواب میں کراچی کنگز کی اننگز جاری ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے 11 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے ہیں۔ 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ