’قہوہ جیسے دو سو چیز کر لیا:‘ زلمی کے زدران اور حارث کی اسلام آباد سیر

کھانے کے بعد اس بارے میں محمد حارث نے جب نجیب اللہ زدران سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ’ماحول بھی اچھا تھا، کباب اور افغان برگر بہت اچھے تھے۔‘

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران پشاور زلمی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں فرنچائز کا حصہ اور پاکستانی کرکٹر محمد حارث کو افغانستان کے بلے باز نجیب اللہ زدران کو دارالحکومت اسلام آباد کی سیر کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پشاور زلمی ان دنوں اسلام آباد میں موجود ہے جہاں اس نے راولپنڈی میں اب تک پی ایس ایل کا ایک میچ کھیلا ہے جبکہ اس کا دوسرا میچ 14 اپریل یعنی آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کھیلا جانا ہے۔

اس میچ سے قبل پشاور زلمی نے محمد حارث اور نجیب اللہ زدران جو دونوں ہی اس فرنچائز کا حصہ ہیں اسلام آباد گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے افغانستان کے نجیب اللہ زدران کو اسلام آباد کی نہ صرف سیر کروائی بلکہ انہیں ’افغان ہوٹل‘ پر کھانا بھی کھلایا۔

اس موقع پر اسلام آباد میں چند فینز نے بھی دونوں کھلاڑیوں اور خاص طور پر نجیب اللہ زدران سے ملاقات کی اور تصاویر بھی بنوائیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویڈیو میں محمد حارث کو نجیب زدران کے لیے مقامی ’افغان ہوٹل‘ پر کھانے کا آرڈر دیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جہاں انہوں نے افغان کرکٹر کے لیے ’بیف کباب، چکن کباب، افغانی برگر‘ وغیرہ کا آرڈر دیا اور ساتھ میں پشتو میں یہ بھی کہا کہ ’کوشش کریں کہ نجیب بھائی کو وہ ذائقہ ملے جو انہیں افغانستان میں ملتا ہے۔‘

کھانے کے بعد اس بارے میں محمد حارث نے جب نجیب اللہ زدران سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ’ماحول بھی اچھا تھا، کباب اور افغان برگر بہت اچھے تھے۔‘

اس پر محمد حارث نے کہا کہ ’آخر میں قہوے سے جو فنیشنگ ٹچ دیا، دو سو چیز کر دیا۔‘

آخر میں دونوں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں کھیلنے والے دیگر افغان کھلاڑیوں کو بھی ساتھ لانے کا منصوبہ بنایا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ