پی ایس ایل نے پاکستان کو کیا دیا؟

دنیائے کرکٹ میں پاکستان سپر لیگ نسبتاً کم عمر لیگ ہے اور اس وقت اس کا پانچواں ایڈیشن کھیلا جا رہا ہے، لیکن اس مختصر عرصے میں بھی اس لیگ نے پاکستان کو بہت کچھ دے دیا ہے۔

دنیائے کرکٹ میں پاکستان سپر لیگ نسبتاً کم عمر لیگ ہے اور اس وقت اس کا پانچواں ایڈیشن کھیلا جا رہا ہے، لیکن اس مختصر عرصے میں بھی اس لیگ نے پاکستان کو بہت کچھ دے دیا ہے۔

سب سے بڑی بات جو پی ایس ایل نے پاکستان کو دی وہ ہے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی۔

یہ درست ہے کہ اس سے پہلے پاکستان دو چار چھوٹی موٹی سیریز کھیل چکا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ ایک بڑا ٹورنامنٹ ملک میں منعقد ہو رہا ہے اور اس میں دنیا بھر کے چوٹی کے ستارے شرکت کر رہے ہیں۔ جوش و خروش کا سماں ہے، تیاریاں ہو رہی ہیں، شرطیں لگ رہی ہیں، بحث و تمحیص ہو رہی ہے، لوگ اپنی اپنی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی حمایت میں سامنے آ رہے ہیں، چھوٹے شہروں سے لوگ بسیں بھر بھر کے میچ دیکھنے اور اپنی پسندیدہ کھلاڑیوں کی ہمت بندھانے آتے ہیں۔

پی ایس ایل نے جو کھلاڑی قومی کرکٹ کو دیے ہیں ان میں شاہین آفریدی، شاداب خان، حسن علی، فخر زمان، آصف علی، فہیم اشرف اور حارث رؤف کے نام نمایاں ہیں۔

اس کےعلاوہ درجنوں دوسرے مقامی کھلاڑی ہیں جنہیں تماشائیوں کے  بڑے ہجوم کے سامنے پریشر میچ کھیلنے کا تجربہ ہو  رہا ہے۔  پھر ان مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ستاروں کے شانہ بشانہ کھیلنے اور ان سے میدان کے اندر  برتاؤ کے طریقے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جب انہیں بعد میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے تو یہی تجربہ ان کے لیے بیش بہا دولت ثابت ہو گا۔

اگر کاروباری نقطۂ نظر سے دیکھیں تو بہت سی صنعتیں ایسی ہیں جو پی ایس ایل سے براہِ راست فائدہ اٹھا رہی ہیں، ان میں ٹرانسپورٹ، ہوٹلنگ، ریستوران، سیاحت، ایڈورٹائزنگ، ہوائی کمپنیاں، کھیلوں کا سامان اور وردیاں بنانے والے تو ہیں ہی، اس کے ساتھ پی ایس ایل سے منسلک اشتہاری پروگرام بھی چل رہے ہیں۔ موبائل فون، الیکٹرانک کمپنیاں، بینک اور دوسرے ادارے شامل ہیں۔

سب سے بڑھ کے یہ کہ بورڈ کو اس بار پی ایس ایل سے پونے چار ارب روپے آمدن کی توقع ہے، جو کرکٹ کے فروغ پر صرف ہوں گے۔

مجموعی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کے کھیلوں کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جس کی حیثیت انمول ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ