اس وقت جب دنیا کے 158 ملکوں میں مہلک کرونا وائرس پھیل چکا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، 12 خوش قسمت ممالک ایسے بھی ہیں، جہاں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
ان ممالک میں موزمبیق، ایتھوپیا، یوروگوئے، لاؤس، ازبکستان اور مڈغاسکر شامل ہیں، جو اس وبائی مرض سے محفوظ ہیں۔
دی ٹیلی گراف کے مطابق دنیا کے 20 سے زیادہ ایسے ملک بھی ہیں جہاں اب تک موذی وائرس کا صرف ایک ایک کیس سامنے آیا ہے اور وہاں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ان ملکوں میں سوڈان، لائبیریا، گنی، بھوٹان، موریطانیہ، کانگو، کے مین آئی لینڈ اور منگولیا شامل ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس کے علاوہ آٹھ ملکوں میں کرونا وائرس کے دو دو کیس رپورٹ کیے گئے ہیں تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ان ملکوں میں گوئٹے مالا، نائیجیریا، سینٹ لوشیا اورسینٹ مارٹن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا کے 158 ملکوں میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار501 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 168250 افراد وائرس سے متاثرہیں۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا کے نتیجے میں 81 مزید افراد کی ہلاکت اور 4317 ایسے متاثرین ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران وائرس کی موجودگی سامنے آئی ہے۔
چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والی اس وبا سے یورپی ملک اٹلی اور سپین سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جہاں پر لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں ہی محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔