چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 130 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ سینکڑوں نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
کرونا جانوروں میں موجود وائرس کی ایک قسم ہے، جس سے انسان بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس کی علامات عام نزلہ زکام جیسی ہوتی ہیں جبکہ کمزور لوگوں میں سانس کے مسائل بھی ہوسکتے ہیں۔ متاثرہ افراد کی سانس یا چھینک سے کرونا وائرس دوسرے انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔
کرونا وائرس کی ایک بڑی فیملی ہے، جس کی دو اقسام ماضی میں وبا بن کر بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات کا سبب بنیں۔
اس وائرس کی ایک قسم سارس 2002 جب کہ دوسری قسم مرس وائرس مشرق وسطیٰ میں 2012 میں سامنے آئی تھی۔
فی الحال دنیا میں کرونا وائرس کی ویکسین یا علاج موجود نہیں۔