امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں گذشتہ چار دنوں سے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں جہاں بہت سے عجیب و غریب اور دلچسپ واقعات سامنے آئے ہیں وہیں ’سوپر سکوپر‘ نامی ایک جہاز کا بھی بہت چرچا ہے، جسے لپکتے شعلوں پر قابو پانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
لاس اینجلس حکام کے مطابق آگ نے تقریباً 38 ہزار ایکڑ کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس سے تقریباً 10 ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
لاس اینجلس شہر کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آگ بجھانے میں 3500 سے زیادہ اہلکار مصروف ہیں اور سب سے زیادہ نقصان پیلیڈیس میں ہوا ہے، جہاں ابھی تک 11 فیصد آگ پر قابو پایا جا سکا ہے۔
زمینی فائر فائٹنگ کے علاوہ مختلف ہیلی کاپٹرز اور ہوائی جہاز بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جن میں کینیڈا کا ’سوپر سکوپر‘ نامی ایئر کرافٹ کا بین الاقوامی اور سوشل میں تذکرہ بہت زیادہ ہو رہا ہے۔
سوپر سکوپر ایئر کرافٹ کیا ہے؟
آگ بجھانے کے فضائی آپریشن میں استعمال ہونے والا سوپر سکوپر نامی جہاز کینیڈیا کی بمبارڈیئر نامی کمپنی نے پہلی مرتبہ 1993 میں تیار کیا تھا اور لاس اینجلس کی آگ بجھانے میں استعمال ہونے والا ایئر کراپٹ سوپر سکوپر 415 ہے۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق لاس اینجلس اور کینیڈیا کے درمیان ایک معاہدے کے تحت یہ جہاز ہر سال امریکہ شہر کی انتظامیہ کو دیے جاتے ہیں۔
لاس اینجلس سمیت امریکی کے دوسرے کئی مشرقی علاقوں میں خشک موسم کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کا خطرہ پورا سال موجود موجود رہتا ہے۔
سوپر سکوپر لاس اینجلس میں لگی آگ کو بجھانے میں آپریشن میں مصروف ہے۔ تاہم شہری انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز ایک مقامی شخص کا ڈرون اس (سوپر سکوپر) ٹکرا گیا اور کینیڈین جہاز کو نقصان پہنچا، جس کے باعث اسے اب گراؤنڈ کردیا دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق جہاز کے ونگ کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے اس کی مرمت کا کام جاری ہے اور جہاز پیر سے دوبارہ آگ بجھانے کے کارروائیوں میں شامل ہو جائے گا۔
سولر سکوپر ایئر کراپٹ کے خصوصیات کیا ہیں؟
سوپر سکوپر نامی ایئر کرافٹ میں آٹھ بندوں کی بیٹھنے کی گنجائش موجود ہوتی ہے اور اس کی خصوصیات میں سرفہرست دوران پرواز سمندر سے ٹینک بھرنا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایئر کرافٹس کے حوالے سے مضامین شائع کرنے والی ویب سائٹ ایئرپورٹ ٹیکنالوجی کے مطابق سوپر سکوپر کے نچلے حصے میں 6000 لیٹر تک پانی کی گنجائش رکھنے والے ٹینک جہاز کے نچلے حصے میں موجود ہوتے ہیں۔
ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاز میں نصب ٹینکوں سے منسلک دو ہائڈرولک پائپ (جنھیں سکوپر کہا جاتا ہے) کی مدد سے 6000 لیٹر تک پانی بھرا جا سکتا ہے اور سارے عمل پر محض 12 سیکنڈز درکار ہوتے ہیں۔
ایئرپورٹ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق آگ بجھانے والا کینیڈین جہاز جس ذریعہ آب (جھیل یا سمندر) سے ٹینک بھرتا ہے وہاں پانی کی گہرائی تقریباً پانچ فٹ ہونا چاہیے۔
’یہ جہاز تین گھنٹوں کے ایک مشن کے دوران 10 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود پانی سے نو مرتبہ ٹینک بھرنے اور پانی آگ پر ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جب کہ ٹینک کے ساتھ منسلک فوم (آگ بجھانے والی جھاگ) بھی خود کار طریقے سے پانی میں دوران پرواز ہی مکس ہوتی ہے۔
سوپر سکوپر آگ بجھانے کے علاوہ ریسکیو مشن، کارگو اور مریضوں کی ایک سے دوسری جگہ منتقلی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کینیڈا کی وین ایئر نامی ویب سائٹ کے مطابق سوپر سکوپر کے جدید جہاز کی قیمت تقریباً 30 ملین یورو (تقریباً ارب روپے)م جو فرانس، سپین، پرتگال، امریکہ، ملائشیا، یونان اور کروشیا کے پاس بھی موجود ہے۔