کرونا وائرس تین گھنٹے ہوا میں معلق رہتا ہے: ریسرچ

سائنس دانوں کے مطابق سارس کوو 2 مختلف سطحوں پر زندہ رہ سکتا ہے جیسے کہ سٹین لیس سٹیل اور پلاسٹک پر دو سے تین دنوں تک جبکہ گتے پر 24 گھنٹے تک۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کے مطابق کرونا (کورونا) وائرس عموماً ناک اورمنہ کے ذریعے یا پھر چھونے سے پھیلتا ہے۔

 

وائرس سے متاثرہ انسان کی چھینک یا کھانسی سے پانی کے جو قطرے ہوا میں پھیلتے ہیں، متاثرہ شخص، خواہ اس میں علامات ظاہر بھی نہ ہوں، ان قطروں کے ذریعے وائرس کو پھیلا سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سائنسی تجربات میں دیکھنے میں آیا کہ سارس کوو 2 مختلف سطحوں پر زندہ رہ سکتا ہے جیسے کہ سٹین لیس سٹیل اور پلاسٹک پر دو سے تین دنوں تک جبکہ گتے پر 24 گھنٹے تک۔

محققین نے تجرباتی ماحول میں وائرس کو ہوا میں چھڑک کر دیکھا تو یہ تین گھنٹوں تک معلق رہا۔

تاہم بعض محققین کے مطابق حتمی طور پر یہ اخذ کرنا ممکن نہیں کہ وائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے سے پھیلتا ہے کیونکہ تجربے کے دوران حقیقی زندگی جیسی ہوبہو صورتحال پیدا نہیں کی گئی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی تحقیق