آسٹریا کے شہر ویانا نے مسلسل دسویں سال ’زندگی گزارنے کے لیے بہترین شہر‘ کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کر لیا۔
’مرکر کوالٹی آف لیونگ‘ کے نئے سروے میں یورپی شہروں کا غلبہ رہا، جہاں 20 بہترین شہروں میں سے 13 یورپ کے شہر ہیں۔
مجموعی طور پر بہترین معیار زندگی رکھنے والے شہروں کی فہرست میں سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے شہر زیورخ نے دوسری جبکہ آک لینڈ، میونخ اور وینکوور نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کینیڈا کا شہر وینکوور جنوبی امریکہ کا پہلا شہر ہے جو پچھلے دس سالوں میں اس پوزیشن تک پہنچا۔
مرکر کے سالانہ سروے میں دنیا بھر کے 231 شہروں کو سیاسی استحکام، جرائم، شخصی آزادی، صحت، تعلیم، رہائش، تفریح کے مواقعوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے معیار پر پرکھا جاتا ہے۔
محفوظ ترین شہروں کی درجہ بندی میں مغربی یورپ کا غلبہ ہے۔ اس حوالے سے لیکسمبرگ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ فن لینڈ کا ہیلسنکی اور سوئس شہر باسل، برن اور زیورخ بھی فہرست میں شامل ہیں۔
مجموعی طور پر بہترین معیار زندگی کی فہرست میں سنگاپور(25)، یوراگوئے کا شہر (78)، موریشیس کا شہر پورٹ لوئس(83) بالتریب ایشیا، جنوبی امریکہ اور افریقہ کے سرفہرست شہر قرار پائے۔
برطانیہ کی بات کریں تو لندن کو بہترین شہر کا اعزاز ملا، تاہم مجموعی درجہ بندی میں اس کا نمبر41 واں رہا۔ لندن کے بعد ایڈن برگ 45 ویں، گلاسگو 48 ویں، برمنگھم 49 ویں، ابرڈین 57 ویں اور بیلفاسٹ 64 ویں پر رہا۔
معیار زندگی کا تعین کئی عناصر مثلاً پبلک ٹرانسپورٹ تک رسائی، ٹریفک جام، مکانوں اور عالمی سکولوں کی دستیابی اور اُس شہر کی ثقافت پر کیا جاتا ہے۔
زندگی گزارنے کے لیے دنیا کے دس بہترین شہر یہ ہیں:
1) ویانا، آسٹریا
2) زیورخ، سوئٹزر لینڈ
3) وینکوور، کینیڈا
4) میونخ، جرمنی
5) آکلینڈ، نیوزی لینڈ
5) ڈیسلڈارف، جرمنی
6) فرینکفرٹ، جرمنی
7) کوپن ہیگن، ڈنمارک
8) جینیوا، سوئٹزرلینڈ
9) باسل، سوئٹزرلینڈ
10) سڈنی، آسٹریلیا
زندگی گزارنے کے لیے دنیا کے دس بد ترین شہر
231) بغداد، عراق
230) بینگوئی، وسطی افریقن ری پبلک
229) صنعا، یمن
228) پورٹ او پرنس، ہیٹی
227) خرطوم، سوڈان
226) جمینا، چاڈ
225) دمشق، شام
224) برازی ویلا، کانگو
223) کنشاشا، جمہوری ری پبلک آف کانگو
222) کونارکی، گینی