مسجد میں اعتکاف کے دوران ’جنسی زیادتی‘ کی کوشش

صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں پولیس کے مطابق اعتکاف کے دوران 15 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا نوجوان گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مدرسہ، مسجد یا گھروں پر جنسی زیادتی کے واقعات تو آئے دن رپورٹ ہوتے ہیں مگر اعتکاف کے دوران کسی سے جنسی زیادتی کی کوشش رپورٹ ہونا شاید اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔(پکسابے)

صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں پولیس کے مطابق اعتکاف کے دوران 15 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا نوجوان گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مدرسہ، مسجد یا گھروں پر جنسی زیادتی کے واقعات تو آئے دن رپورٹ ہوتے ہیں مگر اعتکاف کے دوران کسی سے جنسی زیادتی کی کوشش رپورٹ ہونا شاید اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

یہ واقعہ ضلع گجرات  کی تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقہ ڈاک پوٹھی میں 14 مئی کو اس وقت پیش آیا جب  15 سالہ عادل حسین ایک مقامی مسجد میں اعتکاف کی غرض سے موجود تھے۔

وہاں ان کے ساتھ تبریز نامی ایک اور نوجون بھی موجود تھے جنہوں نے عادل حسین کے ساتھ ’بدفعلی‘ کرنے کی کوشش کی۔

مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے آخری عشرے کے دوران لوگ مساجد میں اعتکاف میں بیٹھتے ہیں جس کا مقصد دنیاوی کام کاج چھوڑ کر صرف عبادت کرنا ہوتا ہے۔ اعتکاف کم سے کم تین اور زیادہ سے زیادہ 10 دن کا ہوتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تھانہ بولانی میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق عادل حسین کے والد افضال حسین نے بیان دیا کہ وہ 14 مئی کی شب ساڑھے 11 بجے اپنے بیٹے کو کھانا دینے جب مسجد پہنچے تو انہیں چیخ و پکار کی آواز آئی۔

انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’جب ہم نے قریب جا کر دیکھا تو تبریز میرے  بیٹے سے بدفعلی کی خاطر ان کو برہنہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم جب ہم وہاں پہنچے تو تبریز وہاں سے فرار ہو گیا۔

افضال حسین نے انڈپینڈینٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تبریز نے ان کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی مگر وہ وقت پر پہنچ گئے جس کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوسکا۔

’تبریز کے خاندان  نے ہم سے صلح کرنے کی کوشش کی مگر ہم نے انکار کر دیا اور میں نے اس واقعے کی رپورٹ اپنی مدعیت میں درج کروائی۔‘

ان کاکہنا تھا کہ پولیس ان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور ملزم پولیس کی گرفت میں ہے۔

دوسری جانب تھانہ بولانی کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر ملازم حسین نے انڈپینڈنٹ اردو کو اس حوالے سے بتایا کہ ملزم تبریز کو پولیس گرفتار کر چکی ہے اور ان  پر مقدمہ درج کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان